ETV Bharat / state

دہلی: دسویں کے طالب علم کو چاقو مار کر کیا قتل

دارالحکومت دہلی میں گیارہویں کے طالب علم نے دسویں جماعت کے طالب علم پر چاقو سے حملہ کرکے قتل کردیا۔

school boy stabs class 10 student to death
دہلی: دسویں کے طالب علم کو چاقو مار کر کیا قتل
author img

By

Published : Oct 3, 2021, 8:19 AM IST

دہلی میں کرائم رکنے کانام نہیں لے رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آئے دن قتل کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔

جنوب مشرقی دہلی کے اوکھلا انڈسٹریل علاقے میں قتل کا ایک سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں 11 ویں جماعت میں پڑھنے والے 17 سالہ نابالغ لڑکے نے اسکول کے باہر چلتے ہوئے اپنے ہی اسکول میں پڑھنے والے دسویں جماعت کے طالب علم پر چاقو سے حملہ کیا۔ جہاں راہ چلتے لوگوں نے زخمی طالب علم کو اسپتال میں داخل کرایا جہاں دوران علاج ان کی موت ہوگئی۔اس واقعہ کی تصدیق جنوبی مشرقی ضلع کے ڈی سی پی ایشا پانڈے نے کی ہے۔

دہلی نریلا قتل معاملہ:

ایک مہینہ قبل دہلی کے نریلا علاقے میں کھلے عام ویریندر مان عرف کالے نام کے شخص کو بدمعاشوں نے سرے عام گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ قتل کی واردات سی سی ٹی وی میں قید ہو گیا، جہاں پولیس نے سی سی ٹی وی فٹیج کی مدد سے ملزمین کو گرفتار کر کے مزید کارروائی شروع کردی تھی۔

دہلی خواتین کمیشن کی وجہ سے نومولود بچی کی جان بچی :

گزشتہ روز دہلی خواتین کمیشن نے نریلا علاقہ سے ایک نومولود بچی کی جان بچائی تھی اور اس معاملے میں دہلی پولیس کو نوٹس بھی جاری کیاتھا۔

دہلی خواتین کمیشن کی صدر سواتی مالیوال نے کہا کہ 'یہ بہت شرمناک اور افسوسناک ہے کہ کوئی ایک دن کی معصوم بچی کو اس طرح کیسے پھینک سکتا ہے۔ اس طرح کے واقعات کافی تکلیف دہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی: روہنگیا مسلم نوجوان کے خلاف چارج شیٹ داخل

انہوں نے کہا کہ دہلی خواتین کمیشن نے اس معاملے میں دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے اور معاملے میں کارروائی کی رپورٹ طلب کی ہے۔

نوٹس میں کمیشن نے ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.