ETV Bharat / state

بھارت پہلی بار خواتین ورلڈ کپ کا میزبان - خواتین ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ

بھارت کو پہلی بار انڈر 17 خواتین ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا ہے، جس کا سینٹر، ٹائم ٹیبل اور آفیشیل سلوگن لانچ کیا گیا ہے۔

بھارت پہلی بار خواتین ورلڈ کپ کا میزبان
بھارت پہلی بار خواتین ورلڈ کپ کا میزبان
author img

By

Published : Feb 18, 2020, 9:08 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 6:47 PM IST

یہ ٹورنامنٹ دو سے 21 نومبر تک ملک کے پانچ مختلف شہر جیسے احمد آباد، بھوبنیشور، گوہاٹی، کولکتہ اور نوی ممبئی میں دنیا کی 16 بہترین ٹیمز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مرکزی وزیر کھیل کرن رجیجو، آل انڈیا فٹبال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کے صدر پرفل پٹیل، فیفا چیف ویمن فٹ بال آفیسر برائے مین اور فیفا یوتھ ٹورنامنٹ کے ہیڈ رابرٹ گراسی نے ایک کانفرنس میں میزبان شہروں اور میچ کے وقت کا اعلان کیا۔

بھارت پہلی بار خواتین ورلڈ کپ کا میزبان

کرن رجیجو نے اس موقع پر کہا کہ ہم نے فیفا پر زور دیا ہے کہ وہ ہمیں انڈر 17 خواتین ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے ایک اور شہر دیں۔

انہوں نے کاہ کہ ہمیں یہ کہتے ہوئے خوشی ہے کہ فیفا نے ہماری درخواست قبول کرلی ہے اور ہم ملک کے پانچ شہروں میں ورلڈ کپ میچوں کی میزبانی کریں گے۔

اے آئی ایف ایف کے صدر اور فیفا کونسل کے رکن پٹیل نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں کل 32 میچیز کھیلے جائیں گے۔

بھارت کو پہلی بار انڈر 17 خواتین ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا ہے، جس کا سینٹر، نظام الوقات اور آفیشیل سلوگن لانچ کیا گیا ہے

واضح رہے ک گروپ راؤنڈ میں کل 24 میچ ہوں گے جبکہ آٹھ میچ ناک آؤٹ راؤنڈ میں ہوں گے، جبکہ افتتاحی میچ دو نومبر کو کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ کوارٹر فائنل میچ 12 اور 13 نومبر کو کھیلے جائیں گے، سیمی فائنل 17 نومبر کو جبکہ تیسری پوزیشن کا میچ اور فائنل 21 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

اس ٹورنامنٹ کا فائنل نوی ممبئی میں کھیلا جائے گا اور اس موقع پر ورلڈ کپ کا آفیشیل سلوگن 'کِک آف دی ڈریم' کا اجرا بھی کیا گیا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 6:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.