ETV Bharat / state

گارگی کالج معاملہ : سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کو کہا - سپریم کورٹ نے کارگی کالج میں ہدایات جاری کی

سپریم کورٹ نے دہلی یونیورسٹی کے گارگي کالج میں طالبات سے دست درازی کے معاملے کے تعلق سے جمعرات کے روز عرضی گزار کو دہلی ہائی کورٹ جانے کا مشورہ دیا ۔

گارگی کالج معاملہ : سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کو کہا

author img

By

Published : Feb 13, 2020, 2:38 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 5:22 AM IST

عرضی گزار وکیل منوہر لال شرما نے چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے، جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس سوریہ كانت کی بینچ کے سامنے معاملے کا خصوصی ذکر کیا اور فوری طور پر سماعت کی درخواست کی ۔

جسٹس بوبڈے نے شرما کو کہا کہ وہ اپنی عرضی لے کر دہلی ہائی کورٹ جائیں ۔

شرما نے سپریم کورٹ میں گارگی کالج میں طالبات سے دست درازی کے تعلق سے ایک عرضی داخل کی اور عدالت سے درخواست کی کہ وہ اس معاملے کی جانچ کی ذمہ داری سی بی آئی کے سپرد کرنے کی ہدایت جاری کریں۔

عرضی میں کہا گیا کہ کالج میں سالانہ تقریب کے دوران ادھیڑ عمر کے لوگوں نے گھس کر کئی گھنٹوں تک طالبات سے مبینہ طور پر چھیڑ چھاڑ کی، اس معاملے میں نہ تو کالج انتظامیہ نہ ہی وہاں تعینات پولیس افسران نے ان شرپسند وں کے خلاف کوئی کارروائی کی۔

درخواست گزار نے اس معاملے کی سی بی آئی جانچ کرائے جانے، تمام ویڈیو فوٹیج اور کالج اور باہر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج ضبط کرنے کی ہدایت دینے کی مانگ کی تھی۔

واضح ر ہے کہ دہلی کے گارگي کالج کی طالبات نے الزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ 6 فروری کو شراب پی کر کچھ باہری لوگ کالج کیمپس میں گھس گئے ۔ انہوں نے لڑکیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی اور بدتمیزی کی ۔

طالبات کا کہنا ہے کہ تین روزہ سالانہ تقریب کے آخری دن یہ واقعہ پیش آیا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 5:22 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.