دہلی: جسٹس ہیمنت گپتا کی سربراہی میں جسٹس سدھانشو دھولیا کے ساتھ بنچ حتمی فیصلہ سنائے گی۔ فیصلے کا اعلان آج کو متوقع ہے کیونکہ بنچ کی سربراہی کر رہے جسٹس گپتا 16 اکتوبر کو ریٹائر ہونے والے ہیں۔22 ستمبر کو اس معاملے کی پچھلی سماعت کے دوران ججوں نے اس معاملے میں فیصلہ محفوظ کر لیا تھا اور کرناٹک حکومت کی طرف سے حجاب پر عائد پابندی کو ہٹانے سے انکار کر دیا تھا۔ عدالت کے روبرو دلائل 10 روز تک جاری رہے۔Hijab Ban Case
عدالت عظمیٰ میں دلائل کے دوران، درخواست گزاروں کی طرف سے پیش ہونے والے متعدد وکیلوں نے اصرار کیا کہ مسلم لڑکیوں کو حجاب پہن کر کلاس روم میں جانے سے روکنے سے ان کی تعلیم خطرے میں پڑ جائے گی کیونکہ وہ کلاس میں جانا بند کر سکتی ہیں۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے مختلف پہلوؤں پر بحث کی تھی، بشمول ریاستی حکومت کا 5 فروری 2022 کا حکم جس میں اسکولوں اور کالجوں میں مساوات، سالمیت اور امن عامہ کو خراب کرنے والے لباس پہننے پر پابندی تھی۔کچھ وکلاء نے یہ بھی دلیل دی تھی کہ اس معاملے کو پانچ ججوں کی آئینی بنچ کے پاس بھیج دیا جائے۔
واضح رہے کہ 15 مارچ کو، ہائی کورٹ نے کرناٹک کے اُڈپی میں گورنمنٹ پری یونیورسٹی گرلز کالج کی مسلم طالبات کی طرف سے دائر کی گئی درخواستوں کو خارج کر دیا، جس درخواست میں کلاس رومز کے اندر حجاب پہننے کی اجازت مانگی گئی تھی، اور یہ حکم دیا گیا تھا کہ یہ اسلامی تعلیمات میں ضروری مذہبی عمل کا حصہ نہیں ہے۔ ریاستی حکومت کے 5 فروری 2022 کے حکم کو کچھ مسلم لڑکیوں نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں کئی عرضیاں دائر کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : Karnataka Hijab Case سپریم کورٹ نے حجاب معاملہ پر فیصلہ محفوظ کر لیا