ETV Bharat / state

Wrestler's protest: خواتین پہلوانوں کی عرضی پر سپریم کورٹ نے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا - خواتین پہلوانوں

دہلی کے جنتر منتر پر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف کچھ پہلوان احتجاج کر رہے ہیں۔ سپریم کورٹ نے ان پہلوانوں کی عرضی پر سخت موقف اختیار کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے۔ SC on women wrestlers

خواتین پہلوانوں کی عرضی پر سپریم کورٹ نے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا

author img

By

Published : Apr 25, 2023, 2:18 PM IST

نئی دہلی: خواتین پہلوانوں کے معاملے میں سپریم کورٹ نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے منگل کو سات خواتین پہلوانوں کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں خواتین پہلوانوں نے ڈبلیو ایف آئی کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ پر جنسی ہراسانی کے الزام میں ان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کرنے کا الزام لگایا ہے۔ جس پر سپریم کورٹ نے دہلی پولیس اور دیگر کو نوٹس جاری کیا ہے۔

چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا کی بنچ نے سینئر وکیل کپل سبل سے پوچھا کہ جنسی ہراسانی کے الزامات کے باوجود اب تک کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے۔ سی جے آئی نے کہا کہ بین الاقوامی کھیلوں میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے والے پہلوانوں نے درخواست میں جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے ہیں۔ اس معاملے پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ سپریم کورٹ اب خواتین پہلوانوں کی درخواست پر 28 اپریل کو سماعت کرے گی۔

مزید پڑھیں:۔ Wrestlers protest against WFI پہلوانوں نے آئی او اے سے انکوائری کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ کیا

بنچ نے کہا کہ اسے (سماعت کے لیے) جمعہ کو درج کیا جائے اور شکایت کنندہ پہلوانوں کے ناموں کو عدالتی ریکارڈ سے حذف کرنے کا حکم دیا تاکہ ان کی شناخت چھپائی جا سکے۔ چوٹی کے پہلوانوں کا الزام ہے کہ ان کا ڈبلیو ایف آئی انتخابات سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ برج بھوشن شرن سنگھ پر خواتین کھلاڑیوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات کی مناسب تحقیقات کے لیے دباؤ ڈالتے رہیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے کئی قومی ایوارڈ یافتہ پہلوان دہلی میں احتجاج کر رہے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ ڈبلیو ایف آئی کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات کی تحقیقات کرنے والے انسپکشن پینل کے نتائج کو عام کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.