ETV Bharat / state

این آئی اے ترمیمی قانون کے خلاف عرضی پر مرکز سے جواب طلب

سپریم کورٹ نے قومی تفتیشی ایجنسی(این آئی اے) قانون میں ترمیم کو چیلنج دینے والی عرضی پر مرکزی حکومت سے پیرکو جواب طلب کیا

این آئی اے ترمیمی قانون کے خلاف عرضی پر مرکز سے جواب طلب
این آئی اے ترمیمی قانون کے خلاف عرضی پر مرکز سے جواب طلب
author img

By

Published : Jan 20, 2020, 1:32 PM IST

جسٹس روہنگٹن ایف نریمن کی صدارت والی بینچ نے کوہزیکوڈ کی تنظیم 'سالیڈریٹی یوتھ مومنٹ' کے سکریٹری عمرایم کی عرضی کی سماعت پر مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا۔

عرضی گزار کی جانب سے سینئر وکیل سنتوش پول کی دلیلیں سننے کے بعد سپریم کورٹ نے مرکز سے جواب طلب کیا۔

پول نے دلیل دی کہ 'این آئی اے ترمیمی قانون سے مرکز اور ریاستوں کے درمیان کوآپریٹو فیڈرلزم کا اصول متاثر ہوتا ہے۔ یہ آئین کے آرٹیکل 14کی خلاف ورزی ہے۔'

واضح رہے کہ 'چھتیس گڑھ کی بھوپیش بگھیل حکومت نے بھی این آئی اے کی موجودہ شکل کی آئینی حیثیت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیاہے، جس کی سماعت ابھی ہونی ہے۔'

گزشتہ برس پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں این آئی اے ترمیمی قانون پاس کیا گیا تھا۔

Intro:Body:

bharat

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.