ETV Bharat / state

ٹریفک سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ - اترپردیش اور ہریانہ کی سرحدوں پر نقل و حرکت

مہلک وبا کورونا وائرس سے تحفط کے پیش نظر دہلی، ہریانہ اور اور اترپردیش کی سرحدوں کے توسط سے ایک درخواست عدالت عظمیٰ میں داخل کی گئی تھی۔

جسٹس اشوک بھوشن، جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس ایم آر شاہ کی بینچ نے تمام متعلقہ فریقوں کی دلیلیں سننے کے بعد یہ فیصلہ محفوظ کیا گیا ہے

author img

By

Published : Jun 12, 2020, 6:21 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں سپریم کورٹ نے کوروناوائرس کے دور میں دارالحکومت دہلی سے متصل اترپردیش اور ہریانہ کی سرحدوں پر نقل و حرکت کے قوانین سے متعلق درخواست پر جمعہ کو اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔

جسٹس اشوک بھوشن، جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس ایم آر شاہ کی بینچ نے تمام متعلقہ فریقوں کی دلیلیں سننے کے بعد یہ فیصلہ محفوظ کیا گیا ہے۔

روہت بھلا اور انندتا مترا کی عرضی کی ویڈیو کانفرنسنگ سے ہوئی سماعت کے دوران مرکزی حکومت نے بینچ کو بتایا کہ مرکزی داخلہ سکریٹری نے دہلی، اترپردیش اور ہریانہ کے ساتھ میٹنگ کی تھی۔

مہلک وبا کورونا وائرس سے تحفط کے پیش نظر دہلی، ہریانہ اور اور اترپردیش کی سرحدوں کے توسط سے ایک درخواست عدالت عظمیٰ میں داخل کی گئی تھی

سالیسٹر جنرل تشار مہتہ نے کہا کہ تینوں ریاستوں کے ساتھ میٹنگ کے بعد ہریانہ اور دہلی کے درمیان سرحد پر ٹریفک کو لے کر کوئی مسئلہ نہیں ہے، لیکن اترپردیش کی حکومت نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

اس پر عدالت نے مسٹر مہتہ کو میٹنگ کے منٹس اس کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت دی، عدالت نے کہا کہ وہ اس معاملے میں 17 جون کو اپنا فیصلہ سنائے گا۔

اتر پردیش کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل نے دلیل دی کہ کورونا وبا کے بڑھتے معاملات کو لے کر اب دہلی سے متصل سرحد مکمل طور پر نہیں کھولی جا سکتی، انہوں نے کہا کہ 'ہم صرف ضروری سامانوں کے لیے سرحد کھولنے کے لیے تیار ہیں'۔

اترپردیش کے وکیل نے کہا کہ دہلی میں 32 ہزار سے زیادہ معاملات ہیں، ایک ہزار سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں، جبکہ نوئیڈا اور غازی آباد میں صرف 40 اموات ہوئی ہیں۔

جسٹس اشوک بھوشن، جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس ایم آر شاہ کی بینچ نے تمام متعلقہ فریقوں کی دلیلیں سننے کے بعد یہ فیصلہ محفوظ کیا گیا ہے
جسٹس اشوک بھوشن، جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس ایم آر شاہ کی بینچ نے تمام متعلقہ فریقوں کی دلیلیں سننے کے بعد یہ فیصلہ محفوظ کیا گیا ہے

ریاستی حکومت کی سرحد مکمل طور پر کھول کر کورونا انفیکشن کو پھیلنے کا موقع نہیں دینا چاہتی۔

ریاستی حکومت کا کہنا تھا کہ وہ صرف مرکزی حکومت کے ہدایات پر عمل کر رہی ہے، وہ صرف ضروری خدمات، میڈیا، وکلا اور صحت کی خدمات کو ہی سر حد سے دہلی جانے کی اجازت دے رہی ہے۔

ہریانہ کے وکیل نے کہا کہ ریاستی حکومت تمام لوگوں کے لیے بغیر کسی پابندی کے دہلی سے ہریانہ کے درمیان ٹریفک کی اجازت دے گی۔

عدالت نے یہ کہتے ہوئے اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا کہ نوئیڈا،غازی آباد کی سرحد کھولنے میں کچھ مسئلہ ہے، اس لیے وہ اپنا فیصلہ 17 جون کو سنائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.