ETV Bharat / state

امرپالی کا آر ای آر اے رجسٹریشن منسوخ - امرپالی کا آر ای آر اے

سپریم کورٹ نے ریئل اسٹیٹ امرپالی گروپ کے گھر خریداروں کو بڑی راحت دیتے ہوئے ریئل اسٹیٹ (ریگولیشن اینڈ ڈیولپمنٹ) ایکٹ (آر ای آر اے) 2016کے تحت گروپ کا رجسٹریشن منگل کو منسو خ کردیا ۔

امرپالی کا آر ای آر اے رجسٹریشن منسوخ
author img

By

Published : Jul 23, 2019, 8:43 PM IST

اس کے علاوہ نیشنل بلڈنگ کنسٹرکشن کارپوریشن (این بی سی سی) کو اس کے نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں زیرالتوا پروجیکٹوں کو اپنے ہاتھ میں لینے کی ہدایت دی۔

جج ارون مشرا اور جج ادے امیش للت کی بنچ نے کہا کہ این بی سی سی امرپالی کے ادھورے پروجیکٹوں کو پورا کرے گا۔

عدالت نے پایا کہ امرپالی گروپ نے گریٹر نوئیڈا اور نوئیڈا اتھارٹی کے ساتھ ساز باز کرکے 42ہزار گھر خریداروں کے پیسے کا غبن کیا ہے۔

بنچ نے اس معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی)کو منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ریئل اسٹیٹ کمپنی نے منی لانڈرنگ کی ہے، فلیٹوں کا فرضی الاٹمنٹ کیا گیا۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ امرپالی گروپ کو نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا اتھارٹی کے ذریعہ دی گئی لیز منسوخ کی جائے۔

عدالت نے گھر خریداروں کی زیرالتوا رقم تین مہینہ میں رجسٹری میں جمع کرانے کی گروپ کو ہدایت دی۔

عدالت نے وکیل آر وینکٹ رمانی کو رسیور مقرر کیا ہے۔ بنچ نے کہا کہ وینکٹ رمانی کے پاس یہ حق ہوگا کہ وہ بقایہ وصولی کے لئے امرپالی کی املاک کی فروخت کے لئے تیسرے فریق سے معاہدہ کرسکیں۔ معاملہ کی آئندہ سماعت 9اگست کو ہوگی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.