ETV Bharat / state

بھگوان رام کے درشن کے لیے کسی کے اجازت کی ضرورت نہیں: عام آدمی پارٹی

عام آدمی پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ 'اگر شری رام جنم بھومی اتر پردیش میں ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ یوگی آدتیہ ناتھ یا یوپی کا کوئی وزیر اعلیٰ اس کا مالک بن جائے۔'

بھگوان رام کے درشن کے لیے کسی کے اجازت کی ضرورت نہیں: عام آدمی پارٹی
بھگوان رام کے درشن کے لیے کسی کے اجازت کی ضرورت نہیں: عام آدمی پارٹی
author img

By

Published : Oct 26, 2021, 9:29 PM IST

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے ایودھیا دورے پر اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کیجریوال اور ان کی پارٹی پر الزام لگایا تھا کہ وہ انتخابات کے دوران رام کو یاد کرتے ہیں اور دہلی کو سنبھال نہیں پا رہے ہیں۔ اس پر عام آدمی پارٹی نے پریس کانفرنس کرکے جوابی حملہ کیا ہے۔

عام آدمی پارٹی کے قومی ترجمان سوربھ بھاردواج نے کہا کہ 'یوپی کے وزیر اعلیٰ کو سمجھ لینا چاہیے کہ بھگوان رام کے درشن کے لیے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔'

عام آدمی پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ 'اگر شری رام جنم بھومی اتر پردیش میں ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ یوگی آدتیہ ناتھ یا یوپی کا کوئی وزیر اعلیٰ اس کا مالک بن جائے۔ بھگوان رام سب کے ہیں۔ ملک چھوڑیں، پوری دنیا میں رہنے والے ہندو ایودھیا مندر جا سکتے ہیں۔ بھگوان رام کے درشن کے لیے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: گوا میں انتخابات سے عین قبل بی جے پی وزیر اعلیٰ بدلنا چاہتی ہے: سسودیا

واضح رہے کہ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اروند کیجریوال کے ایودھیا دورے پر کہا تھا کہ 'کیجریوال یوپی میں آکر فری کی بات کرتے ہیں، جب کہ سچ یہ ہے کہ کورونا کا وقت تھا کہ انہوں نے یوپی کے لوگوں کو بھگا دیا تھا۔ وزیراعلیٰ یوگی نے الزام لگایا تھا کہ دہلی کو کیجریوال سنبھال نہیں پارہے ہیں ہے اور یوپی میں فری کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے صرف الیکشن کے وقت ہی شری رام کو یاد کیا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.