ETV Bharat / state

BJP On Satyendra Jain ستیندر جین عصمت دری کے مجرم سے مساج کراتے ہیں، بی جے پی - بی جے پی دہلی کے ریاستی دفتر میں ایک پریس کانفرنس

بی جے پی کے ترجمان گورو بھاٹیہ نے آج بی جے پی دہلی کے ریاستی دفتر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا، 'اگر کیجریوال میں کوئی حساسیت باقی ہے تو ستیندر جین، جو پانچ ماہ سے جیل میں ہیں، کو بغیر کسی تاخیر وزیر کے عہدے سے برطرف کردینا چاہیے۔BJP On Satyendra Jain

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 22, 2022, 9:49 PM IST

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (BJP) نے دہلی کی تہاڑ جیل میں قید جیل کے وزیر ستیندر جین پر عصمت دری کے ایک ملزم سے مساج کروانے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ اگر عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال میں حساسیت کا ایک ذرہ بھی رہ گیا ہے تو انہیں فوری طور پر جین کو اپنی کابینہ سے برطرف کرکے عوام سے معافی مانگنی چاہیے۔BJP On Satyendra Jain

بی جے پی کے ترجمان گورو بھاٹیہ نے آج بی جے پی دہلی کے ریاستی دفتر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا، 'اگر کیجریوال میں کوئی حساسیت باقی ہے تو ستیندر جین، جو پانچ ماہ سے جیل میں ہیں، کو بغیر کسی تاخیر وزیر کے عہدے سے برطرف کردینا چاہیے۔ میڈیا میں جاری ستیندر جین کے مساج ویڈیو کے حقائق سامنے آنے کے بعد اروند کیجریوال کو فوری طور پر عوام سے معافی مانگنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ 'تیرے ہاتھ پر خون کا کوئی قطرہ تو نہیں ، پر سب کہتے ہیں کہ تجھ سے بڑا کوئی قاتل نہیں'، انہوں نے کہا کہ جین کو مساج کرنے والا کوئی "تھراپسٹ" نہیں ، بلکہ "دی ریپسٹ" ہے، جسے عوام ریپسٹ کہہ رہے ہیں، کیجریوال اسے تھراپسٹ کہہ رہے ہیں۔ عوام جب کسی کو اختیار دیتی ہے تو اس سے احتساب کی بھی توقع رکھتی ہے۔ اگر کجریوال میں تھوڑی سی بھی اخلاقیات باقی ہے تو انہیں استعفیٰ دے دینا چاہئے۔

بھاٹیہ نے کہا کہ بی جے پی متاثرہ لڑکی کو اپنی بچی مانتی ہے، اس لیے وہ خاموش نہیں بیٹھے گی۔ انہوں نے اے اے پی لیڈر سے کئی سوال پوچھے۔ کیجریوال متاثرہ لڑکی کے ساتھ کھڑے ہیں یا ملزم کے ساتھ، کیجریوال بدعنوانی کے الزام میں وزیر ستیندر جین کو برطرف کیوں نہیں کر رہے اور بچی کی عصمت دری کے ملزم کو تحفظ کیوں دیا جارہا ہےاور اگر کجریوال عوامی نمائندے اور وزیر اعلیٰ کے عہدے کی ذمہ داریاں نبھانے سے قاصر ہیں تو وہ وزیر اعلیٰ کے عہدے سے فوری استعفیٰ کیوں نہیں دے دیتے؟

ترجمان بھاٹیہ نے کہا کہ عام آدمی پارٹی درحقیقت عام لوگوں کی پارٹی نہیں ہے بلکہ ایک 'اراجک کرائم پارٹی' ہے۔ ان کے بڑے بڑے سیاستدان اور وزیر جیلوں میں بند ہیں اور وہ بدعنوانوں، مجرموں اور بچیوں سے زیادتی کرنے والوں کو تحفظ بھی دے رہے ہیں۔ شاید مسٹر کیجریوال متاثرہ لڑکی اور اس کے خاندان کے درد کو نہیں سمجھتے، وہ نہیں چاہتے کہ متاثرہ لڑکی کو انصاف ملے۔

انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ آج محافظ عصمت دری جیسے گھناؤنے جرائم کرنے والے مجرموں کے سیکورٹی کوچ بن گئے ہیں۔ اسی لیے کیجریوال کے وزیر اس مجرم کو اپنے ساتھ جیل میں رکھتے ہیں۔ درحقیقت یہ ’’پروٹیکشن مساج‘‘ ہے یعنی کیجریوال جی اس وزیر کو تحفظ دیں گے جو جیل میں بند وزیر کو مساج دے گا۔ کچھ دن پہلے جیل میں بند ایک ٹھگ اور ملزم کا خط منظر عام پر آیا جس میں لکھا ہے کہ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے کہنے پر وزیر ستیندر جین پروٹیکشن منی مانگتے ہیں، جس کے بدلے میں وہ جیل میں آرام اور تحفظ فراہم کرنے کا وعدہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی ایک سیاسی جماعت ہونے کے ناطے عوام کے تئیں اپنی جوابدہی اور ذمہ داریاں پوری کررہی ہے اور سیاست نہیں کررہی ہے۔ تہاڑ جیل میں بند کجریوال کے وزیر ستیندر جین کو مساج دینے پر نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کا یہ بیان کہ 'کسی بیمار کا مذاق نہیں اڑانا چاہیے'، بہت گھٹیا سیاست ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Satyendra Jain Viral Video ستیندر جین کا جیل میں مساج کرانے کا ویڈیو وائرل
یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.