بیان کے مطابق ہنس راج کالج نے اس مارچ کا اہتمام کیلاش ستیارتھی چلڈرن فاؤنڈیشن (کے ایس سی ایف)کے بینر تلے کیا گیا۔
غور طلب ہے کہ تمام بچوں کو مفت، محفوظ، اور تعلیمی بچپن مہیا کروانےکی یہ پہل مسٹر ستیارتھی کی جانب سے 2016 میں شروع کی گئی 100'ملین فار 100 ملین' مہم کا حصہ ہے۔
مارچ میں بچوں کی آزادی، تحفظ اور تعلیم کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ہر کسی نے لاء انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ (قوانین کا نفاذ کرنے والی) ایجنسیوں کی جواب دہی کو بھی یقینی بنائے جانے کا مطالبہ کیا۔
مسٹر ستیارتھی کی قیادت میں یہ مارچ ہنس راج کالج کی گیٹ سے شروع ہوکر دہلی یونیورسٹی کی آرٹ فیلکٹی میں واقع وویکانند کےمجسمے تک پہنچ کر ختم ہوا۔
واضح رہے کہ '100ملین فار100 ملین' کی پہل کے حصے کے طور پر پانچ بڑے ملکوں کے نوجوان کارکنان 10 اکتوبر سے آئندہ 10 دسمبر(یومِ حقوق انسانی)تک مارچ کی میزبانی کر رہے ہیں۔
یہ تمام بچوں کے لیے آزادی، تحفظ اور تعلیم کے حقوق کا مطالبہ کر رہے۔
وہیں کے ایس سی ایف کے بینر تلے ہنس راج کالج (دہلی یونیورسٹی)کی یہ پہل امریکہ، گھانا، پیرو،بلجیئم،جرمنی اور برازیل جیسے ممالک میں نوجوان کارکنان کی جانب سے منعقد کئی جلوسوں میں سے ایک ہے۔