ETV Bharat / state

دہلی فسادات سے بی جے پی کو فائدہ پہنچا: سنجئے سنگھ - عام آدمی پارٹی سے رکن پارلیمان سنجے سنگھ

دارالحکومت دہلی کے شمال مشرقی علاقوں میں گذشتہ ماہ ہونے والے فسادات پر گزشتہ روز پارلیمنٹ میں وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنی بات رکھی جس پر دہلی سے راجیہ سبھا کے رکن پارلیمان سنجے سنگھ نے سخت رد عمل کا اظہار کیا۔

عام آدمی پارٹی سے رکن پارلیمان سنجے سنگھ

author img

By

Published : Mar 12, 2020, 3:03 PM IST

عام آدمی پارٹی سے رکن پارلیمان سنجے سنگھ نے کہا کہ جب پارلیمنٹ میں ملک کے وزیر داخلہ اپنی تقریر کر رہے تھے تو ایسا معلوم ہو رہا تھا کہ وہ بھارت میں نہیں خلا میں رہتے ہیں۔

عام آدمی پارٹی سے رکن پارلیمان سنجے سنگھ

انہوں نے مزید کہا کہ تین دن تک دہلی میں فسادات ہوتے رہے لیکن وزیر داخلہ نے اس پر کچھ بھی نہیں کہا. انہوں نے مزید کہا کہ کپل مشرا کی دہلی پولیس کو دی گئی دھمکی پر بھی کسی طرح کی کاروائی نہیں کی گئی۔ انہوں نے پرویش ورما کے ملک کے غداروں کو گولی مارو... والے بیان پر بھی کچھ نہیں کہا۔

آج دہلی کے فسادات میں 53 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے، سینکڑوں دکانوں کو نذر آتش کر دیا گیا اور سینکڑوں گھروں کو آگ کے حوالے کر دیا گیا اور آپ کہہ رہے ہیں دہلی پولیس نے بہت اچھی طرح سے حالات کو سنبھالا ہے۔

سنجے سنگھ نے دہلی پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہا کہ دہلی میں نہ صرف طلبہ پر پولیس نے ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھائے ہیں بلکہ وکلاء پر بھی گولیاں چلائی ہیں۔ اساتذہ کے سروں کو پھوڑا گیا ہے جو کچھ امت شاہ کے وزیر داخلہ رہتے ہوا ہے وہ کسی کے بھی دور میں دیکھنے کو نہیں ملا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.