ETV Bharat / state

'تمام فریقین سے ملاقات کے بعد متوازی حل کی کوشش' - سینیئر وکیل سنجے ہیگڑے کا بیان

سنجے ہیگڑے نے پیر کو کہا کہ 'وہ بات چیت کے دوران مظاہرین اور عام لوگوں کے مابین توازن قائم کرنے کی کوشش کریں گے۔'

تمام فریقین سے ملاقات کے بعد متوازی حل کی کوشش

author img

By

Published : Feb 17, 2020, 11:16 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 4:19 PM IST

دارالحکومت دہلی کے شاہین باغ میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف مظاہرہ کررہے ہیں۔ مظاہرین کو منانے کے لیے مذاکرات کار مقرر کیے گئے سپریم کورٹ کے سینیئر وکیل سنجے ہیگڑے نے پیر کو کہا کہ 'وہ بات چیت کے دوران مظاہرین اور عام لوگوں کے مابین توازن قائم کرنے کی کوشش کریں گے۔'

ہیگڑے نے معاملہ کی سماعت کے دوران انہیں مذاکرات کار بنائے جانے کی عدالت کی درخواست کو قبول کرنے کے بعد میڈیا کے لوگوں سے کہا کہ 'میں نے اور ساتھی سینیئر وکیل سادھنا رام چندرن نے عدالت عظمیٰ کی طرف سے سونپی گئی ذمہ داری قبول کرلی ہے'۔

سنجے ہیگڑے نے پیر کو کہا کہ وہ بات چیت کے دوران مظاہرین اور عام لوگوں کے مابین توازن قائم کرنے کی کوشش کریں گے

انہوں نے کہا کہ وہ اور محترمہ رام چندرن تمام فریقین سے ملاقات اور مظاہرین اور عام آدمی کے حکام کے مابین توازن قائم رکھنے سمیت مختلف امور پر غور کریں گے۔

ہیگڑے نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی مدد سے یہ معاملہ بہتر طریقہ سے حل ہوجائے گا اور تمام فریق مطمئن ہوں گے۔

خیال رہے کہ عدالت نے آج ہی مسٹر ہیگڑے کو مذاکرات کار مقرر کیا ہے۔

انہیں اپنے لیے دو مددگار لوگوں کا خود سے انتخاب کرنے کا مشورہ بھی دیا گیا تھا، جن میں سے ایک نام (محترمہ سادھنا رام چندرن) کو عدالت نے طے کردیا۔

عدالت کے کمرے میں سماعت کے دوران مذاکرات ٹیم میں شامل کیے جانے پر سابق چیف انفارمیشن کمشنر وجاحت حبیب اللہ کا نام بھی سامنے آیا تھا، لیکن ان کے نام پر حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔

آخر میں جج سنجے کشن کول نے ہیگڑے سے کہاکہ وہ چاہیں تو اپنی مرضی سے مدد کے لیے مزید ایک آدمی کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 4:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.