ETV Bharat / state

چوری کے شبہ میں نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل - دہلی تازہ ترین خبریں

ڈی سی پی جسمیت سنگھ نے بتایا کہ 'ہلاک شدہ نوجوان کی شناخت سلمان کے طور پر ہوئی ہے۔ اس معاملے میں مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر راجیش نامی ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔'

چوری کے شبہ میں نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل

author img

By

Published : Jun 11, 2020, 5:20 PM IST

Updated : Jun 11, 2020, 5:47 PM IST

مشرقی دہلی کے پانڈو نگر علاقہ میں چوری کے الزام میں سلمان نامی شخص، ماب لنچنگ کا شکار ہو گیا۔ اسے لوگوں نے اتنا مارا کہ اس کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔

پولیس تھانہ منڈاولی نے لاش کو اپنے قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ تمام واردات سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

ایسا کہا جا رہا ہے کہ منڈوالی پولیس اسٹیشن کے پانڈو نگر میں صبح تقریباً چار بجے چوری کرنے آئے سلمان اور دیپک نے گلی میں واقع ایک مکان کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی، تبھی لوگوں کی نظر ان پر پڑی۔

پڑوسیوں نے ان میں سے سلمان کو پکڑ لیا اور اسے لاٹھی ڈنڈوں سے بے رحمی سے پیٹا اور اس کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔

اس کی بگڑتی حالت کو دیکھ کر پولیس نے صبح لال بہادر شاستری اسپتال میں اسے داخل کرایا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ 'ہم نے پیٹا ضرور ہے لیکن اتنا نہیں کہ وہ مر جائے۔ وہ قدموں پر چل کر پولیس کے ساتھ تھانے گیا۔ اس کے بعد اس کے ساتھ کیا ہوا ہمیں نہیں پتہ۔'

Last Updated : Jun 11, 2020, 5:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.