سلمان خورشید نے کہا مسلم ووٹرز تذبذب میں مبتلا ہیں، جو درست بات نہیں ہے۔ یہ عام انتخابات ہے، مسلم ووٹرز کا مستقبل کانگریس پارٹی کے ساتھ ہے۔ ان کا ووٹ بنٹنا اچھی بات نہیں ہے۔
تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ رائے ووٹرز پر یہ الزام نہیں لگا سکتے ہیں۔ ووٹرز علاقائی مدے اور دیگر چیزوں کے سلسلے میں پش وپیش میں مبتلا ہیں۔
سلمان خورشید نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی انتخابی مہم کے دوران اصل مدے پر بات نہیں کرتے ہیں، کیوں کہ عام انتخابات میں ان کی سکشت ہونے والی ہے۔
سلمان خورشید فروخ آباد پارلیمانی حلقے سے انتخابات لڑ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ مسلم ووٹرز اس بار منصوبہ بند طریقے سے ووٹ نہیں ڈال رہے ہیں۔ جب کہ بہار کے اسمبلی انتخابات میں مسلم ووٹرز نے منصوبہ بندی کے ساتھ ووٹ ڈالا تھا۔