نئی دہلی: سہارا انڈیا پریوار کے بانی سبرت رائے کا منگل کی رات ممبئی کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ 75 سال کے سبرت رائے نے دل کا دورہ پڑنے کے بعد سانس لینا بند کر دیا۔ انہیں 12 نومبر کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ جانکاری کے مطابق، سبرت رائے نے 1978 میں سہارا انڈیا گروپ قائم کیا تھا جس کے بعد وہ مسلسل کامیابی کی سیڑھیاں چڑھتے رہے۔ انہوں نے ایمبی ویلی سٹی، سہارا ایئر لائنز، میڈیا سمیت کئی شعبوں میں اپنی جڑیں قائم کیں۔ سال 2012 میں، سبرت رائے کو بھارت کے 10 طاقتور ترین لوگوں میں منتخب کیا گیا تھا۔
-
Sahara Group Managing Worker and Chairman Subrata Roy passes away due to cardiorespiratory arrest: Sahara Group pic.twitter.com/ugUdBrxiSp
— ANI (@ANI) November 14, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Sahara Group Managing Worker and Chairman Subrata Roy passes away due to cardiorespiratory arrest: Sahara Group pic.twitter.com/ugUdBrxiSp
— ANI (@ANI) November 14, 2023Sahara Group Managing Worker and Chairman Subrata Roy passes away due to cardiorespiratory arrest: Sahara Group pic.twitter.com/ugUdBrxiSp
— ANI (@ANI) November 14, 2023
- بہار کے ایک بنگالی گھرانے میں پیدا ہوئے
سبرت رائے 10 جون 1948 کو بہار کے ارریہ ضلع میں ایک بنگالی خاندان میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا نام سدھیر چندر رائے اور والدہ کا نام چھوی رائے تھا۔ سبرت رائے نے اپنی ابتدائی تعلیم گورکھپور سے حاصل کی۔ انہوں نے مکینیکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے گورکھپور میں ہی کاروبار شروع کیا۔ جسے بعد میں سہارا انڈیا پریوار کا نام دیا گیا۔ ذرائع سے موصول ہونے والی جانکاری کے مطابق سبرت رائے نے اپنی پہلی نوکری سال 1976 میں ایک چٹ فنڈ کمپنی میں شروع کی تھی جو بعد میں ان کی تحویل میں آ گئی۔
- کامیابی کی طرف قدم
سبرت رائے نے آہستہ آہستہ اپنے کاروبار کو بڑھانا شروع کیا۔ انہوں نے کئی شعبوں میں ہاتھ آزمایا۔ سبرت رائے نے 1992 میں میڈیا کے شعبے میں قدم رکھا۔ انہوں نے راشٹریہ سہارا کے نام سے ایک اخبار شروع کیا۔ اس کے بعد انہوں نے پونے میں ایمبی ویلی سٹی بنایا۔ اس کے بعد انہوں نے ٹیلی ویژن انڈسٹری میں اپنی شناخت بنائی۔ سبرت رائے نے بیرون ملک بھی کئی جائیدادیں خریدیں۔
مزید پڑھیں: سہارا کی کمپنیوں سے 62 ہزار کروڑ روپے کی ادائیگی کے لیے سیبی سپریم کورٹ پہنچی
FIR Against Sahara Group: سہارا انڈیا کمپنی کے سربراہ سبرت رائے سمیت گیارہ لوگوں کے خلاف مقدمہ درج
- سنہ 2014 میں مشکل دنوں کا آغاز
تقریباً تمام شعبوں میں اپنا اثر و رسوخ قائم کرنے والے سبرت رائے کے لیے سال 2014 بہت برا رہا۔ اس سال انہیں کئی قانونی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ SEBI کے ساتھ تنازع کی وجہ سے انہیں سپریم کورٹ کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ ان کی قانونی لڑائی کافی دیر تک جاری رہی۔ اس میں انہیں جیل بھی جانا پڑا۔ کافی جدوجہد کے بعد انہیں تہاڑ جیل سے آزادی ملی اور پیرول پر باہر آئے۔ حالانکہ ان کے گروپ کی کمپنیوں کے حالات آج تک نہیں سنبھل سکے۔
مزید پڑھیں: سہارا نے سیبی کے خلاف عرضی داخل کی
Amit Shah on Sahara Investors سہارا کے سرمایہ کاروں کو ان کی رقم واپس مل جائے گی: شاہ