نئی دہلی: صفورہ زرگر نے ٹوئٹ کیا کہ اتنی جلدی ان کے داخلہ کے منسوخی کو منظوری دی گئی۔ عام طور پر سست رفتار سے چلنے والی جامعہ ملیہ اسلامیہ انتظامیہ نے تمام ضروری عمل کو نظر انداز کرتے ہوئے، میرا داخلہ منسوخ کرنے میں تیزی سے کام کیا۔ اس سے میرا دل ٹوٹا ہے جذبہ نہیں۔ Safoora Zargar Protest at Jamia Millia Islamia
واضح رہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ انتظامیہ کی جانب سے صفورہ زرگر کا داخلہ رد کرنے سے متعلق آفیشل سرکیولر جاری کیا گیا تھا جس کے بعد سماجی کارکن و اسکالر صفورہ زرگر نے اعلان کیا ہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے شعبہ سماجیات کے تحت ایم فل پروگرام میں ان کا داخلہ منسوخ کر دیا ہے۔ جامعہ کے سرکیولر کے مطابق صفورہ کا داخلہ اس کے سپروائزر کی غیر تسلی بخش رپورٹ کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔
صفورہ زرگر ایک کارکن اور اسکالر ہیں جو سی اے اے مخالف مظاہروں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کی وجہ سے سرخیوں میں آئی تھیں۔ 29 اگست 2022 کو 29 سالہ صفورہ نے یہ اعلان کیا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے شعبہ سماجیات کے تحت ایم فل پروگرام میں ان کا داخلہ منسوخ کر دیا ہے۔ Safoora Zargar Protest at Jamia Millia Islamia
-
“In anticipation of the approval of the same of the Faculty committee”
— Safoora Zargar (@SafooraZargar) August 29, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
The usually snail-paced Jamia admin moving at light speed to cancel my admission, foregoing all due process.
Let it be known, it breaks my heart but not my spirit. pic.twitter.com/2t0Nos9qiK
">“In anticipation of the approval of the same of the Faculty committee”
— Safoora Zargar (@SafooraZargar) August 29, 2022
The usually snail-paced Jamia admin moving at light speed to cancel my admission, foregoing all due process.
Let it be known, it breaks my heart but not my spirit. pic.twitter.com/2t0Nos9qiK“In anticipation of the approval of the same of the Faculty committee”
— Safoora Zargar (@SafooraZargar) August 29, 2022
The usually snail-paced Jamia admin moving at light speed to cancel my admission, foregoing all due process.
Let it be known, it breaks my heart but not my spirit. pic.twitter.com/2t0Nos9qiK
جامعہ ملیہ اسلامیہ نے 22 اگست 2022 سے اس کا ایم فل داخلہ منسوخ کر دیا ہے۔ یونیورسٹی کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق، زرگر کا داخلہ منسوخ کر دیا گیا ہے کیونکہ 'اس کے سپروائزر کی طرف سے اس کی پیشرفت رپورٹ تسلی بخش نہیں تھی' اور یہ کہ اس نے بطور خاتون اسکالر توسیع کے لیے درخواست نہیں دی۔ Activist Safoora Zargar
نوٹس میں مزید کہا گیا کہ داخلہ منسوخ کر دیا گیا ہے کیونکہ زرگر نے مقررہ وقت کے اندر اپنا ایم فل مقالہ جمع نہیں کرایا، معمول کا وقت 5 سمسٹرز کا ہوتا ہے لیکن کووڈ 19 وبائی مرض کی وجہ سے چھٹے سمسٹر تک بھی وہ اپنا مقالہ جمع نہیں کرا پائیں۔
یہ بھی پڑھیں: Safoora Zarger Admission Cancelled From JMI جامعہ سے صفورہ زرگر کا ایڈمیشن منسوخ