ETV Bharat / state

سبریملا کیس: سپریم کورٹ میں روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا آغاز - undefined

سبریملا اور مختلف مذہبی مقامات پر خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک کے معاملہ پر سپریم کورٹ کی 9 ججوں پر مشتمل بنچ نے آج سے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا آغاز کردیا ہے۔

Sabarimala case: Supreme Court begins day-to-day hearing
سبریملا مقدمہ: سپریم کورٹ میں روزآنہ کی اساس پر سماعت کا آغاز
author img

By

Published : Feb 17, 2020, 1:44 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 2:53 PM IST

چیف جسٹس ایس اے بوبڈے، جسٹس آر بانومتی، اشوک بھوشن، ایل ناگیشور راؤ، ایم ایم شانتا ناگودر، ایس اے نذیر، آر سبھاش ریڈی، بی آر گوائی اور سوریہ کانت پر مشتمل 9 رکنی بنچ نے اس معاملہ میں 7 سوالات مرتب کئے ہیں جو عدالت کے ذریعہ اٹھائیں جائیں گے۔

سپریم کورٹ کے 9 ججوں پر مشتمل بنچ آئین کی دفعہ 25 کے تحت مذہبی آزادی کے حقوق اور اس کے دائرہ کار کا جائزہ لےگی۔

سماعت کے دوران سینئر ایڈوکیٹ اندرا جئے سنگھ نے کہا کہ انہوں نے بھی اپنا شیڈول رجسٹری کے حوالہ کردیا ہے۔

کپل سبل نے کہا کہ بحث کےلیے تیار ہیں اور بنچ کے حکم کے منتظر ہیں۔

اس کے بعد چیف جسٹس نے سالیسیٹر جنرل توشار مہتا کو دلائل پیش کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ کیا یہ پابندیاں آرٹیکل 25 پر نافذ ہوتی ہیں۔

چیف جسٹس نے تشار مہتا کی دلائل سننے کے بعد کہا کہ ’کیا آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ایک مسلمان، ہندوؤں کے رسم و رواج کا تعین نہیں کرسکتا اور ایک بدھسٹ مسلم رسم و رواج کو نہیں بناسکتا‘

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ مذہبی اصلاح کا پہلو موضوع بن سکتا ہے جبکہ یہ آئین کا ایک حصہ ہے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں ستی کی رسم کی مثال پیش کی۔

واضح رہے کہ بنچ کے ذریعہ تیار کردہ 7 سوالات مذہبی آزادی اور مذہبی آزادی پر عقائد کی برتری پر محیط ہیں۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 2:53 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.