ETV Bharat / state

دہلی فسادات: 11 مسلم اور دو ہند عبادت گاہوں کو نقصان پہنچا - ہندو عبادت گاہوں کے نقصان میں دو ایف آئی آر

حق اطلاعات قانون کے تحت ایک سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے، جس کے مطابق رواں سال کی شروعات میں دہلی میں ہوئے فسادات کے دوران کئی عبادت گاہوں کو نقصان پہنچایا گیا، اس میں زیادہ تعداد مسجدوں، درگاہوں اور مدرسوں کی ہے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو
author img

By

Published : Jun 29, 2020, 9:48 PM IST

آر ٹی آئی کارکن یوسف نقی نے اس تعلق سے پولیس سے معلومات حاصل کی۔ میڈیا میں آئی ان معلومات کے مطابق دہلی کے شمال مشرقی ضلع میں آٹھ مساجد، دو مدرسہ اور ایک درگاہ کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔

جبکہ دہلی وقف بورڈ نے اس تعلق سے 19 عبادت گاہوں کے نقصان کا اعداد و شمار دیا ہے۔

آر ٹی آئی کارکن کے مطابق پولیس نے ان مساجد اور عبادت گاہوں کے نام بتانے سے یہ کہتے ہوئے منع کردیا کہ یہ معلومات کافی حساس ہیں۔

حق معلومات میں پولیس کا ایک اور انکشاف ہے، جس کے مطابق مساجد، درگاہوں اور مدرسوں پر حملوں کے تعلق سے 11 ایف آئی آر درج ہوئے۔ اس میں 31 افراد کو گرفتار کیا گیا، جن میں 7 افراد ضمانت پر رہا ہیں۔

جبکہ ہندو عبادت گاہوں کے نقصان میں دو ایف آئی آر درج کئے گئے ہیں۔ اس میں دو افراد حراست میں ہیں اور ان میں کوئی بھی ضمانت پر رہا نہیں ہوا ہے۔

پولیس نے دیگر معلومات کی طرح زیر حراست افراد کے نام کی تفصیلات دینے سے انکار کردیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.