ETV Bharat / state

Indresh Kumar Visit to Nizamuddin Dargah آر ایس ایس لیڈر اندریش کی حضرت نظام الدینؒ درگاہ پر حاضری

آر ایس ایس لیڈر اندریش کمار دہلی میں واقع درگاہ حضرت نظام الدین پہنچے اور درگاہ پر پھول اور چادر پیش کی۔ RSS Leader Visit to Nizamuddin Dargah

Indresh Kumar Visit to Nizamuddin Dargah
اندریش کی حضرت نظام الدینؒ درگاہ پر حاضری
author img

By

Published : Oct 23, 2022, 2:47 PM IST

نئی دہلی: دیوالی سے پہلے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے قومی ایگزیکٹیو ممبر اور مسلم راشٹریہ منچ کے سرپرست اندریش کمار نے دہلی کی حضرت نظام الدین درگاہ کا دورہ کیا اور احاطے کے اندر مٹی کے دیئے جلائے۔ اس کے ساتھ ہی آر ایس ایس کی مسلم ونگ مسلم راشٹریہ منچ نے ملک میں امن اور خوشحالی کی اپیل کی۔ آر ایس ایس لیڈروں نے کہا کہ مسلم راشٹریہ منچ کے سرپرست اور آر ایس ایس کے سینئر لیڈر اندریش کمار کا نظام الدین درگاہ احاطے کے اندر 'مٹی کے دیئے' روشن کرنا امن، خوشحالی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا پیغام دیتا ہے۔ Hazrat Nizamuddin Dargah

Indresh Kumar Visit to Nizamuddin Dargah
اندریش کی حضرت نظام الدینؒ درگاہ پر حاضری

آر ایس ایس لیڈر اندریش کمار درگاہ حضرت نظام الدین پر پھول اور چادر چڑھانے کے بعد کہا کہ دیوالی کا تہوار بھارت سمیت دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ اس سے ہر گھر میں خوشحالی آتی ہے۔ یہ تہوار تمام مذہبی اختلافات اور صوبوں کے درمیان اختلافات کو مٹا دیتا ہے۔ اندریش کمار نے کہا کہ بھارت تہواروں اور میلوں کی سرزمین ہے۔ سبھی آپس میں بھائی چارے سے رہتے ہیں اور ہر تہوار ہمیں سکھاتا ہے کہ ہم تعصب، بغض، نفرت، فساد یا جنگ نہیں بلکہ امن، ہم آہنگی اور بھائی چارہ چاہتے ہیں۔

اندریش کمار نے کہا کہ 'کسی کو مذہب تبدیل کرنے اور تشدد میں ملوث ہونے پر مجبور نہیں کیا جانا چاہئے۔ سب کو اپنے مذہب اور ذات کی پیروی کرنی چاہیے۔ دوسروں کے مذاہب پر تنقید اور توہین نہ کریں۔ جب ملک میں تمام مذاہب کا احترام ہوگا تو ملک میں خوشحالی آئے گی۔ بھارت واحد ملک ہے جو تمام مذاہب کا احترام اور قبول کرتا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ستمبر میں اندریش کمار آر ایس ایس لیڈر موہن بھاگوت کے ساتھ اکھل بھارتیہ امام تنظیم کے چیف امام ڈاکٹر عمر احمد الیاسی سے ملنے گئے تھے۔ آر ایس ایس کے سربراہ نے اُس دن قومی دارالحکومت میں ایک مسجد اور مدرسہ کا دورہ بھی کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.