ETV Bharat / state

RSS Chief Mohan Bhagwat in Madrasa آر ایس ایس چیف نے مدرسے کے اساتذہ و طلبا سے بات کی

آر ایس ایس چیف کا درس و تدریس کے فرائض انجام دینے والے استاد سے یہ کہنا تھا کہ یہ ملک سب کا ہے۔ یہاں سبھی لوگ صدیوں سے رہتے ہوئے آرہے ہیں اور جو کچھ لوگ نفرت کی یا عداوت کی بات کرتے ہیں ان کا ہندو مذہب سے یا آر ایس ایس سے کوئی رشتہ نہیں ہے۔ RSS Chief Mohan Bhagwat in Madrrsa

آر ایس ایس چیف نے مدرسے کے اساتذہ و طلبا سے بات کی

author img

By

Published : Sep 22, 2022, 6:40 PM IST

دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کے آزاد مارکیٹ کے شیواجی روڈ پر واقع مدرسہ تجویدالقرآن و مسجد تکیے والی میں آج آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت نے مدارس کے طلبہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر موہن بھاگوت کے ہمراہ آل انڈیا امام ایسوسی ایشن کے چیف مولانا عمیر الیاسی آر ایس ایس کی ذیلی تنظیم مسلم راشٹریہ منچ کے قومی صدر ڈاکٹر اندریش کمار، آر ایس ایس کے نائب صدر ڈاکٹر کرشن گوپال، آر ایس ایس کے سینئر رہنما رام لال میں موجود تھے۔ RSS Chief Mohan Bhagwat in Madrrsa

آر ایس ایس چیف نے مدرسے کے اساتذہ و طلبا سے بات کی

آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت نے تقریبا ڈیڑھ گھنٹے تک اس مدرسے میں قیام کیا۔ اس دوران انہوں نے مدرسے کے طلباء سے قرآن کی تلاوت سنی اور درس و تدریس سے متعلق گفتگو کی۔ آر ایس ایس چیف کا درس و تدریس کے فرائض انجام دینے والے استاد سے یہ بھی کہنا تھا کہ یہ ملک سب کا ہے یہاں سبھی لوگ صدیوں سے رہتے آرہے ہیں اور جو کچھ لوگ نفرت کی یا عداوت کی بات کرتے ہیں ان کا ہندو مذہب سے یا آر ایس ایس سے کوئی رشتہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرا دورہ غیر رسمی ہے۔ اس میں کسی بھی طرح سے سیاست شامل نہیں ہے۔

اس ملاقات میں بچوں کو قرآن کریم پڑھانے والے علمائے دین سے انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم صدیوں سے ایک ساتھ رہتے آ رہے ہیں۔ یہاں کسی بھی طرح سے ہندو مسلم کا مسئلہ نہیں ہے۔ ہم سب بھائی ہیں۔ اس ملاقات میں موہن بھاگوت نے پورے مدرسے کا معائنہ کیا اور کہا کہ یہ دلی کا قدیم مدرسہ ہے جہاں پر سینکڑوں بچے پڑھائی حاصل کر رہے ہیں۔

اس موقع پر مدرسہ تجوید القرآن کے مہتمم مولانا محمود الحسن نے مدرسے کا تعارف پیش کیا اور تاریخ کے حوالے سے بتایا کہ ہمارے والد گرامی مولانا قاری سلیمان نے مدرسہ قائم کیا تھا اور یہاں سے سینکڑوں بچے حفظ قرآن مکمل کر کے فارغ ہوچکے ہیں۔ RSS Chief Interaction with Madrassa Teachers

یہ بھی پڑھیں: RSS Chief Meets Imam Umar Ahmed Ilyasi عمر احمد الیاسی نے موہن بھاگوت کو ’فادر آف نیشن‘ قرار دیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.