ETV Bharat / state

قومی دارالحکومت کی ترقی کے لیے 12 ہزار کروڑ روپے جاری - سنہ 2030 میں دنیا کی سب سے گھنی آبادی والی دارالحکومت علاقہ ہوگا

مرکزی وزیر رہائشی و شہری امور ہردیپ سنگھ پوری نے کہا ہے کہ قومی دارالحکومت علاقے میں 31 ہزار 853 کروڑ روپے کے 366 منصوبوں کے لیے 15 ہزار 393 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے اور ان میں سے 12 ہزار 441 کروڑ روپے جاری کر دیے گئے ہیں۔

hardeep singh puri
مرکزی وزیر رہائشی و شہری امور ہردیپ سنگھ پوری
author img

By

Published : Oct 5, 2020, 7:55 PM IST

مرکزی وزیر رہائشی و شہری امور ہردیپ سنگھ پوری نے دہلی میں نیشنل کیپیٹل ریجن پلاننگ بورڈ کی 39 ویں جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے کی 366 منصوبوں میں سے 269 منصوبے پورے ہوگئے ہیں اور 97 پر مختلف مرحلوں میں کام جاری ہے۔

میٹنگ میں ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر، راجستھان، اترپردیش اور دہلی کے وزیر شہری ترقی، مرکزی رہائشی اور شہری ترقی کے سیکریٹری درگا شنکر مشرا، مختلف مرکزی وزارتوں اور ریاستی حکومتوں کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی۔

مسٹر پوری نے بتایا کہ قومی دارالحکومت علاقے کی ترقی میں پلاننگ بورڈ کا اہم کردار ہے اور سنہ 2027 میں یہ دنیا کی سب سے بڑی قومی دارالحکومت علاقہ ہوگا۔

حال ہی میں بورڈ نے نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا میٹرو منصوبہ، جے پور میں دریائے دراوتی کی احیاء، ہنڈن غازی آباد میں ایلیویٹیٹ روڈ اور کنڈلی، مانیسر، پلول ایکسپریس وے منصوبوں کو منظوری دی گئی ہے۔

موجودہ وقت میں قومی دارالحکومت کا رقبہ مجموعی طور سے 55 ہزار 83 مربع کلومیٹر ہے جبکہ دہلی کا رقبہ تقریبا 1483 مربع کلومیٹر ہے۔ قومی دارالحکومت علاقے میں تقریبا 5.81 کروڑ لوگوں کی آبادی ہے جو سنہ 2030 میں دنیا کی سب سے گھنی آبادی والی دارالحکومت علاقہ ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.