روہت شیکھر کے انتقال کی وجوہات کا پتہ نہیں چلا ہے۔
انہیں نئی دہلی میں ان کی قیام گاہ ڈیفنس کالونی سے میکس ہسپتال میں لایا گیا۔
ان کی والدہ اور اہلیہ انہیں ہسپتال لے کر آئیں تھیں۔
میکس ہسپتال کے ڈاکٹر نے انہیں مردہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ روہت کا انتقال ہسپتال آنے سے قبل، قیام گاہ پر ہوچکا تھا۔
ساوتھ دہلی کے ڈی سی پی وجئے کمار نے کہا روہت شکھر تیواری کو مردہ حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا۔
پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
سنہ 2017 میں روہت شیکھر نے اپنے والد این ڈی تیواری کے ساتھ بی جے پی کی رکنیت اختیار کی تھی۔
گذشتہ برس 18 اکتوبر 2018 کو ان کے والد کا انتقال ہوگیا تھا۔
عام انتخابات کے اس موسم میں روہت شیکھر کی مشتبہ حالت میں موت پر سوالات کھڑے کیے جا رہے ہیں۔