جنوبی دہلی سے کانگریس کے پارلیمانی امیدوار و سابق باکسر وجیندر سنگھ نے کا کہنا ہے کہ انھیں سبھی لوگوں کی حمایت حاصل ہورہی ہے اور انھوں نے یہ بھی کہا کہ دہلی میں کانگریس کو جیت حاصل ہوگی۔
وجیندر سنگھ نے مزید کہا کہ وہ بیروز گاری سمیت عوام کے سبھی مدعوں کو حل کرنے کے لیے لڑ رہے ہیں اس لیے انھیں تمام لوگوں ک حمایت مل رہی ہے انھوں نے مزید کہا کہ روڈ شو کے درمیان پرینکا گاندھی سے کئی مدعوں پر بات ہوئی ہے۔
ریلی میں شریک کانگریس کے نوجوان کارکنان کا کہنا ہے کہ کانگریس ہی ایسی پارٹی ہے جو نوجوانوں کے بارے میں بہتر سوچ سکتی ہے اس لیے اس انتخاب میں کانگریس کو ہی ووٹ دیا جائے گا۔
ان نوجوانوں کا مزید کہنا ہے کہ وہ راہل گاندھی کو ہی اگلا وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔