چار روز پہلے میوات میں ایک ہی خاندان کی چار افراد سڑک حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے اور آج دو سگے بھائی سڑک حادثے کا شکار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق فیروزپور جھرکا کے ریگڑ گاؤں کے ساکن منوج اور کلوا اپنے والد کو نلہڈ میڈیکل کالج اسپتال میں دیکھنے کے لیے جا رہے تھے۔ ان کے والد گذشتہ کئی روز سے اس اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ جب دونوں بھائی، موٹر سائیکل سے آکیڑہ اور کنکر کھیڑی کے پاس پہنچے تو سامنے سے آرہی بولیرو گاڑی سے زبردست ٹکر ہو گئی۔ اس حادثے میں دونوں کی جائے واقعہ پر ہی موت ہو گئی۔
اس حادثے کی خبر نگینہ تھانہ پولیس کو دی گئی اور پولیس نے جائے واقعہ پر پہنچ کر مانڈی کھیڑا کے سرکاری اسپتال میں ان کی لاش کو پہنچا۔ پولیس نے اہل خانہ کو اس کی اطلاع دے دی ہے۔
تھانہ انچارج نگینہ کے مطابق بولیرو گاڑی کے ڈرائیور کے خلاف تیز رفتار اور لاپروائی سے گاڑی چلانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
اس حادثے کے بعد مقامی لوگوں نے ایک بار پھر فار لائن بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اس طرح کے حادثات کو روکا جا سکے۔