ETV Bharat / state

اناؤ جنسی زیادتی معاملے پر راجیہ سبھا میں ہنگامہ،کارروائی ملتوی

راجیہ سبھا میں جمعرات کو کانگریس سمیت اپوزیشن پارٹیوں نے وقفہ صفر کے دوران اناو عصمت دری معاملے پر بحث کرانے کےسلسلے میں ہنگامہ کیا جس کے بعد چیئرمین ایم وینکئیا نائیڈو نے ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک کےلئے ملتوی کردی۔

اناؤ جنسی زیادتی  معاملے پر راجیہ سبھا میں ہنگامہ،کارروائی ملتوی
اناؤ جنسی زیادتی معاملے پر راجیہ سبھا میں ہنگامہ،کارروائی ملتوی
author img

By

Published : Dec 5, 2019, 3:29 PM IST

ایوان کی کارروائی شروع ہونے پر ضروری کاغذات میز پر رکھے جانے کے بعد کانگریس اراکین نے اناو عصمت دری معاملے کی متاثرہ کو جلائے جانے کے واقعہ پر بحث کا مطالبہ کیا لیکن مسٹر نائیڈو نے اس کی اجازت نہیں دی اور کہا کہ یہ معاملہ ایوان کی کارروائی کی فہرست میں نہیں ہے۔اس پر اپوزیشن اراکین کھڑے ہوکربلا تاخیر بحث کا مطالبہ کیا۔کانگریس کے مسٹرجے رام رمیش نے یہ مسئلہ اٹھایا تو دیگر اراکین نے ان کی حمایت کی اور زور زور سے بولنے لگے۔

مسٹر نائیڈو نے اراکین سےنظام بنائے رکھنے اور ایوان کی کارروائی مناسب اندار میں چلنے دینے کی اپیل کی لیکن اپوزیشن اراکین اپنے مطالبے پر بضد رہے اور ہنگامہ جاری رہا،جس کی وجہ سے انہوں نے ایوان کی کارروائی دوپہر 12بجے تک کےلئے ملتوی کردی۔

آئینی دستاویزوں کو میز پر رکھنے کے بعد راجیہ سبھا کے چیئرمین نے ایوان کی مختلف کمیٹیوں کی میٹنگوں میں اراکین کی کم موجودگی پر ناراضگی ظاہر کی اور کہا کہ ان کمیٹیوں کے 80 اراکین میں سے 18اراکین کی موجودگی ہی صد فیصد رہی۔

اسی دوران ترنمول کانگریس کے ڈیرک اوبرائن نے خصوصی توجہ کی تجویز کی اجازت نہ دئےجانے کا مسئلہ اٹھایا جس پر اپوزیشن کے لیڈر غلام نبی آزاد نے اتفاق ظاہرکیا۔اس معاملے میں سماجوادی پارٹی کے رام گوپال یادو نے بھی کچھ کہنا چاہا لیکن مسٹر نائیڈو نے اسکی اجزات نہیں دی۔اس پر اراکین نے ناراضگی ظاہر کی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.