سی اے آئی ٹی نے آج کہا کہ کوویڈ 19 کی وجہ سے تباہ کن صورتحال کی وجہ سے ریٹیل شعبہ کو گزشتہ پندرہ دنوں میں تیس بلین ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
سی اے آئی ٹی نے مزید کہا کہ ریٹیل سیکٹر کے 70 ملین چھوٹے، درمیانےاور بڑے ٹریڈرس میں 450 ملین افراد ملازمت کرتے ہیں جبکہ اس شعبہ میں ماہانہ 70 بلین ڈالر کا کاروبارکیا جاتا ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک کی معیشت میں بھاری گراوٹ درج کی گئی۔
سی اے آئی ٹی کے قومی صدر بی سی بھرتیا نے بتایا کہ اس وبا کی وجہ دنیا کے مقابلہ میں بھارت کے تاجرین کو زیادہ نقصان ہونےکا اندیشہ ہے۔