نئی دہلی: ہندوستان نے پاکستان سے 26 نومبر 2008 کو ممبئی میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے ماسٹر مائنڈ اور ممنوعہ دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کے لیڈر حافظ سعید کو حوالے کرنے کی درخواست کی ہے وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے جمعہ کو یہاں ایک معمول کی بریفنگ میں یہ اطلاع دی۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ متعلقہ شخص (حافظ سعید) ہندوستان میں متعدد مقدمات میں مطلوب ہے۔ وہ اقوام متحدہ کی جانب سے دہشت گرد بھی قرار دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ہم نے متعلقہ معاون دستاویزات کے ساتھ پاکستان حکومت کو ایک خصوصی معاملے میں مقدمے کا سامنا کرنے کے لئے اسے ہندوستان کے حوالے کرنے کی درخواست کی ہے۔
کناڈا میں لکشمی نارائن مندر کے صدر کے بیٹے کی رہائش گاہ پر فائرنگ کے بارے میں پوچھے جانے پر مسٹر باگچی نے کہا ’’برٹش کولمبیا میں اس واقعہ کے بارے میں ہماری سمجھ یہ ہے کہ یہ واقعہ مندر کی انتظامی کمیٹی کے ایک رکن کی نجی رہائش گاہ پر پیش آیا تھا۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ میں نہیں سمجھتا کہ ابھی محرک یا تفصیلات پر تبصرہ کرنا مناسب ہوگا۔‘‘
بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں کی سیکورٹی کی صورتحال کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں، ترجمان نے کہا ’’جیسا کہ ہم پہلے کہہ چکے ہیں، ہم تجارتی آبی نقل و حمل کی آزادانہ آمد و رفت کو اہمیت دیتے ہیں، جو کہ عالمی تجارت کے بنیادی اصولوں میں سے ایک ہے۔ ہم اس علاقے میں پیدا ہونے والی صورتحال کے تمام پہلوؤں کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ہماری دفاعی افواج اس سلسلے میں ضروری اقدامات کر رہی ہیں۔لیکن مجھے اس بات کا علم نہیں ہے کہ ہندوستان اس وقت بحیرہ احمر میں یا اس کے آس پاس کسی کثیرالجہتی قدم یا آپریشن کا حصہ ہے۔
یو این آئی۔
پاکستان سے حافظ سعید کی حوالگی کی درخواست - وزارت خارجہ کے ترجمان
Request for extradition of Hafiz Saeed ارندم باگچی ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ متعلقہ شخص (حافظ سعید) ہندوستان میں متعدد مقدمات میں مطلوب ہے۔
Published : Dec 29, 2023, 9:07 PM IST