کرمبیر سنگھ نے اپنے جوانوں سے خطاب کرتےہوئےکہا کہ ’خطرناک وبا کے خلاف جاری قومی کوششوں میں ہم آخری امید ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا اور بھارت میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے جبکہ ہم سب کو اس بات کا احساس ہوچکا ہے کہ یہ وبا انتہائی خطرناک ہے اور ہمارے بہت قریب پہنچ چکی ہے۔
بحری سربراہ نے کہا کہ آنے والے وقت میں یہ چیلنج شدت اختیار کرنے کا امکان ہے جس کےلیے فورسس کی تیاری کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں وائرس کے حملے سے نمٹنے کےلیے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئے کیونکہ یہ وائرس معمولی نوعیت کا نہیں ہے۔
کرمبیر سنگھ نے کہا کہ اس وبا سے فورس کو محفوظ رکھنے کےلیے بھی ہمیں کوشش کرنی چاہئے اور ہمیں اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ ہمارے اثاثہ جات بحری جہاز، آبدوزیں بھی وائرس سے پاک رہے۔