ETV Bharat / state

دہلی پولیس کرائم برانچ نے دیپ سدھو کو دوبارہ گرفتار کیا

دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے ایک بار پھر دیپ سدھو کو گرفتار کرلیا ہے۔ انہیں آج ہی ضمانت ملی تھی۔

author img

By

Published : Apr 17, 2021, 10:42 PM IST

دیپ سدھو
دیپ سدھو

لال قلعہ تشدد کیس میں دہلی کی تیس ہزاری کورٹ سے جیسے ہی دیپ سدھو کو ضمانت ملی، دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے انہیں دوبارہ گرفتار کر لیا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

دیپ سدھو کو اس بار محکمہ آثار قدیمہ کی جانب سے لال قلعہ میں توڑ پھوڑ کے تعلق سے درج شکایت کے معاملے میں گرفتار کیا گیا اور یہ گرفتاری کرائم برانچ نے کی۔

تفصیلات کے مطابق 26 جنوری کو ٹریکٹر ریلی کے دوران لال قلعہ میں زبردست ہنگامہ آرائی ہوئی تھی۔ اس دوران پولیس اہلکاروں پر بھی مبینہ طور پر حملے کئے گئے۔

لال قلعہ تشدد
لال قلعہ تشدد

لال قلعہ میں ہوئے تشدد کے تعلق سے معاملہ درج کرنے کے بعد اس کی جانچ کرائم برانچ کو سونپی گئی تھی اور ماہ فروری میں دیپ سدھو کو گرفتار کیا گیا تھا۔

گرفتاری کے بعد اس سے سارے واقعے کے بارے میں دیپ سدھو سے پوچھ گچھ کی گئی اور تشدد کو سمجھنے کے لیے انہیں لال قلعہ بھی لے جایا گیا تھا۔

لال قلعہ پر تشدد واقعے کے کچھ دن بعد اے ایس آئی نے اس جگہ کا دورہ کیا اور تفتیش کی تھی۔ انہوں نے پایا کہ تاریخی ورثے کے باوجود بھی لال قلع کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ ان کی شکایت پر ایک علیحدہ ایف آئی آر درج کی گئی اور تحقیقات کرائم برانچ کے حوالے کردی گئیں۔

آج جب دیپ سدھو نے عدالت سے ضمانت حاصل کی تو پولیس ٹیم نے اے ایس آئی کے ذریعہ درج اس ایف آئی آر میں انہیں گرفتار کرلیا۔ اسی وجہ سے ضمانت ملنے کے بعد بھی وہ باہر نہیں نکل پائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.