ETV Bharat / state

لال قلعے پر تلوار لہرانے والا منندر سنگھ گرفتار، دو تلواریں برآمد

author img

By

Published : Feb 17, 2021, 11:03 AM IST

ملزم نے بتایا ہے کہ اس نے فیس بک پر کچھ ایسی ویڈیوز دیکھی تھیں جن سے وہ متاثر ہوا اور وہ اس ریلی کا حصہ بن گیا۔ وہ دہلی کے سنگھو بارڈر پر ہونے والے متعدد مظاہروں میں بھی شامل تھا اور وہاں دیے جانے والے خطاب سے متاثر ہوا۔

red fort violence accused manindar arrested from pitampura delhi with sword
لال قلعے پر تلوار لہرانے والا منندر سنگھ گرفتار، دو تلواریں برآمد

لال قلعے پر تشدد کے دوران نے ہاتھ میں تلوار لہراتے ہوئے ایک شخص کو دہلی پولیس کی خصوصی سیل نے گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے اس کے گھر سے دو تلواریں بھی برآمد کی ہیں۔ جس کا اس نے لال قلعہ پر تشدد کے دوران استعمال کیا تھا۔

ملزم کی شناخت منندر سنگھ عرف مونی کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ سوروپ نگر کی سِندھی کالونی کا رہائشی ہے اور پیشے سے میکینک ہے۔

معلومات کے مطابق دہلی پولیس کا خصوصی سیل ریڈ فورٹ تشدد کیس کی تحقیقات کر رہا ہے۔ حال ہی میں اسپیشل سیل کو اطلاع ملی کہ منندر سنگھ وہاں تشدد میں ملوث تھا۔ واقعے کے وقت اس کی تلوار لہراتے ہوئے کی ایک تصویر بھی سامنے آئی تھی۔ سیل کو معلوم ہوا کہ وہ منگل کی رات پیتم پورہ میں واقع سی ڈی بلاک بس اسٹاپ کے قریب آئے گا۔ اس اطلاع پر پولیس ٹیم نے چھاپہ مارا اور اسے گرفتار کرلیا۔ پولیس کی ٹیم منندر کو اس کے گھر لے گئی جہاں سے سیل نے دونوں تلواریں برآمد کیں جن کو وہ لال قلعے پر لہرا رہا تھا۔

دوران تفتیش ملزم نے بتایا ہے کہ اس نے فیس بک پر کچھ ایسی ویڈیوز دیکھی تھیں جن سے وہ متاثر ہوا اور وہ اس ریلی کا حصہ بن گیا۔ وہ دہلی کے سنگھو بارڈر پر ہونے والے متعدد مظاہروں میں بھی شامل تھا اور وہاں دیے جانے والے خطاب سے متاثر ہوا۔ اس نے یہ بھی بتایا کہ اس نے محلے میں رہنے والے 5 لوگوں کو بھی مظاہرے میں شامل ہونے کی ترغیب دی۔

ان پانچوں کے ہمراہ وہ موٹر سائیکل پر ٹریکٹر ریلی میں شامل ہوا۔ وہ مکربا چوک کی طرف گیا اور وہاں سے لال قلعہ پہنچا۔ اس جلسے میں جاتے ہوئے اس نے دو تلواریں بھی اپنے پاس رکھی تھیں۔ وہ اپنے پانچ ساتھیوں کے ساتھ لال قلعہ میں داخل ہوا اور وہاں تلوار لہراتے ہوئے رقص کیا۔ اس کی وجہ سے لوگ مزید مشتعل ہوگئے اور انہوں نے تشدد کیا۔

گرفتار ملزم سوروپ نگر میں خالی پلاٹ میں بچوں کو تلوار چلانے کی تربیت بھی دیتا ہے۔ اس کے موبائل پر ویڈیو فوٹیج بھی ملی ہے، جس میں وہ 26 جنوری کے موقع پر لال قلعہ پر تلوار لہراتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سنگھو بارڈر پر اس کی موجودگی کی تصویر بھی اس کے موبائل سے برآمد ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.