ETV Bharat / state

Reduction in Corona Cases گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے نئے معاملے میں ریکارڈ کمی - کووڈ انفیکشن سے صحت یاب

وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3167 لوگ کووڈ انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ جبکہ کورونا انفیکشن سے صحت یابی کی شرح 98.77 فیصد ہے۔ اسی عرصے میں 128764 کووڈ انفیکشن ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

کورونا کے نئے معاملے میں ریکارڈ کمی
کورونا کے نئے معاملے میں ریکارڈ کمی
author img

By

Published : May 12, 2023, 6:08 PM IST

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3167 لوگ کورونا سے ٹھیک ہوئے، جب کہ 1580 نئے کیسز سامنے آئے اور اس کے بعد ایکٹو کیسز کی تعداد کم ہو کر 18 ہزار کے قریبن رہ گئی ہے۔

صحت وخاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1580 نئے لوگ کووڈ سے متاثر ہوئے ۔ اس کے ساتھ ہی کووڈ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 18009 ہو گئی ہے اور انفیکشن کی شرح 1.23 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3167 لوگ کووڈ انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ جبکہ کورونا انفیکشن سے صحت یابی کی شرح 98.77 فیصد ہے۔ اسی عرصے میں 128764 کووڈ انفیکشن ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1593 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں 220.66 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔

میزورم میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 11 اکٹیو معاملے سامنے آئے ہیں ۔ اس کے علاوہ میگھالیہ میں پانچ، تریپورہ میں پانچ، سکم میں چار، اتراکھنڈ میں چار، پڈوچیری میں تین، ناگالینڈ میں ایک اور مدھیہ پردیش میں ایک کیس کا اضافہ ہوا ہے۔

اس کے ساتھ ہی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیرالہ میں سب سے زیادہ 422 کورونا کیسز درج کئے گئے ہیں۔ اسی عرصے میں اتر پردیش میں 107، مہاراشٹر میں 223، اڈیشہ میں 84، تمل ناڈو میں 94، راجستھان میں 06، ہریانہ میں 91 اور آندھرا پردیش، بہار، چندی گڑھ، چھتیس گڑھ، دہلی، گوا، گجرات، ہماچل سمیت دیگر ریاستوں میں پردیش، جموں- کشمیر، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، پنجاب، تلنگانہ اور اتراکھنڈ میں کورونا کیسز میں کمی آئی ہے۔ اسی دوران پڈوچیری میں تین، ہریانہ اور راجستھان میں دو، دو، چندی گڑھ، گجرات، جھارکھنڈ، مغربی بنگال اور اتر پردیش میں بالترتیب ایک ایک مریض اس مہلک وائرس کی وجہ سے فوت ہوا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.