بھارت میں سورج گہن کا آغاز صبح 7.59 بجے ہوگا جبکہ مکمل سورج گہن 9.04 بجے دیکھا جاسکے گا اور 12.30 بجے سورج گہن کا اختتام ہوگا۔
رواں سال کے آخری سورج گہن کو ’رنگ آف فائر‘ کا نام دیا گیا ہے۔
سورج کا تقریباً 80 فیصد حصہ تاریکی میں ڈوبنے کے باعث دن میں اندھیرا چھا جائے گا جبکہ بھارت میں 20 سال بعد مکمل سورج گرہن دیکھا جاسکے گا۔ اس سے قبل 1999 میں مکمل سورج گہن دیکھا گیا تھا۔
سورج گہن کے پیشنظر اڑیسہ میں تمام سرکاری دفاتر، عدالتوں، اسکولوں اور کالجوں کےلیے 26 دسمبر کو تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔