ETV Bharat / state

رمیش پوکھریال نے تعلیمی کلینڈر جاری کیا - ڈاکٹر رمیش پوکھریال نیشنک

فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر نے 11ویں اور 12ویں کے طلبہ کے لیے متبادل تعلیمی کلینڈر جاری کیا ہے۔

فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر نے 11ویں اور 12ویں کے طلبہ کے لیے متبادل تعلیمی کلینڈر جاری کیا ہے

author img

By

Published : Jun 3, 2020, 10:49 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر ڈاکٹر رمیش پوکھریال نیشنک نے کورونا وبا کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے وقت پڑھائی کے لیے بدھ کے روز 11ویں اور 12ویں کلاسز (انٹر) کے طلبہ کے لیے متبادل تعلیمی کلینڈر جاری کیا۔

اس کلینڈر کو این سی ای آر ٹی نے تیار کیا ہے، اس سے پہلے ڈاکٹر نیشنک پہلی سے دسویں کلاس کے لیے بھی اکیڈمک کلینڈر جاری کر چکے ہیں۔

ڈاکٹر نیشنک نے اس کیلنڈر کو جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس کلینڈر سے اساتذہ کو مختلف ٹیکنالوجیکل ٹولس اور سوشل میڈیا کے ٹولز کا استعمال کرنے میں مدد ملے گی تاکہ وہ لاک ڈاؤن میں طلبہ کو پڑھا سکیں۔

فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر نے 11ویں اور 12ویں کے طلبہ کے لیے متبادل تعلیمی کلینڈر جاری کیا ہے
فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر نے 11ویں اور 12ویں کے طلبہ کے لیے متبادل تعلیمی کلینڈر جاری کیا ہے

واضح رہے کہ ان آلات میں موبائل ریڈیو، واٹس ایپ، ای میل، ٹیلی وژن، ایس ایم ایس اور دیگر پلیٹ فارم شامل ہے۔

انہوں نے کہا جن طلبہ کے پاس موبائل فون، ریڈیو، واٹس ایپ، وغیرہ کی سہولت نہیں ہے ان کے گارجین کو ٹیچر ایس ایم ایس اور ٹیلی فون کے ذریعے پڑھائی کے بارے میں ہدایت دے سکیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کلینڈر میں معذور طلبہ کے لیے خصوصی انتظام کیا گیا ہے اور اساتذہ کو علاحدہ ہدایات دی گئی ہیں، انھیں آڈیو بک، ویڈیو بک وغیرہ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کلینڈر میں طلبہ کو ہر ہفتے کے لیے ہدایات دی گئی ہیں اور انھیں یوگا، آرٹ اور ہندی، اردو، انگریزی اور سنسکرت زبان کے بارے میں اسٹڈی میٹریل مہیا کروائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاوہ ازیں اس کلینڈر کے تمام سبق کے مواد کو از خود پلیٹ فارم سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.