ETV Bharat / state

'عوام کسی کو بھی ووٹ دے، ہمارا مقصد کسانوں کو حق دلانا ہے' - کسان تحریک کی آئندہ حکمت عملی

بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت نے کسان تحریک کی آئندہ حکمت عملی سے متعلق نمائندہ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت کی۔

tikait
'عوام ووٹ کسی کو بھی دے، ہمارا مقصد کسانوں کو حق دلانا ہے'
author img

By

Published : Feb 19, 2021, 5:06 AM IST

جمعرات کے روز حصار میں کسان مہاپنچائیت کا انعقاد کیا گیا۔ بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت اس مہا پنچایت میں پہنچے۔ انہوں نے یہاں ہزاروں کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر فصل کو قربان کرنے کی ضرورت پڑی تو وہ بھی قربان کرنا پڑے گا۔

وہیں مہا پنچائیت سے خطاب کرنے کے بعد راکیش ٹکیت نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا انتخابات سے کوئی لینا دینا ہے، پورے ملک کی عوام پریشان ہے اسی لیے ہم عوام کو بیدار کرنے کا کام کریں گے۔

راکیش ٹکیت نے مغربی بنگال انتخابات میں حمایت و مخالفت سے متعلق کہا کہ پورے ملک کے کسان پریشان حال ہے۔ ہم پورے ملک میں تحریک کے فروغ کے لیے جائیں گے۔تحریک کے لیے آئندہ ہم کرناٹک جارہے ہیں اور 20 فروری کو مہاراشٹر بھی جارہے ہیں۔

'عوام ووٹ کسی کو بھی دے، ہمارا مقصد کسانوں کو حق دلانا ہے'

ٹکیت نے امت شاہ کی بی جے پی رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ اور کھاپوں کو سمجھانے کی بات کو لے کر کہا کہ کھاپ والے خود بی جے پی کی تلاش میں بیٹھے ہیں، کیوں کہ کھاپ میں بھی کسان ہیں،اور نقصان ان کو بھی ہورہا ہے۔

وہیں ہریانہ میں پنچائیت انتخابات سے متعلق نے راکیش ٹکیت نے کہا کہ انتخابات وقت پر ہونے چاہیے، وہیں مخالفت کو لے کر انہوں نے کہا کہ ہمارا کوئی رخ نہیں ہوگا، عوام کو جس کو ووٹ دینا ہے وہ دیں گی، انتخابات سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے، انتخابات بہت بڑی بیماری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.