ETV Bharat / state

امریکہ میں بھارتی کسانوں کی حمایت میں مظاہرہ کرنے کی اپیل - بھارتی لوگوں سے اپیل

وزیراعظم مودی ان دنوں امریکہ کے دورے پر ہیں۔ اسی کے پیش نظر کسان رہنما راکیش ٹکیت نے امریکہ میں رہنے والے بھارتی لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسانوں کی حمایت میں مظاہرہ کریں۔

امریکہ میں کسانوں کی حمایت میں مظاہرہ کرنے کی اپیل

author img

By

Published : Sep 24, 2021, 7:10 PM IST

ملک میں متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج گذشتہ 10 ماہ سے جاری ہے۔ کسانوں نے واضح کیا ہے کہ حکومت جب تک تینوں زرعی قوانین کو واپس نہیں لے گی جب تک احتجاجی جاری رہے گا۔

امریکہ میں کسانوں کی حمایت میں مظاہرہ کرنے کی اپیل

وزیراعظم مودی ان دنوں امریکہ کے دورے پر ہیں۔ اسی کے پیش نظر کسان رہنما راکیش ٹکیت نے امریکہ میں رہنے والے بھارتی سے اپیل کی ہے کہ وہ کسانوں کی حمایت میں مظاہرہ کریں۔

بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان اور کسان رہنما راکیش ٹکیت نے امریکہ میں رہنے والے بھارتی شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی 25 ستمبر کو نیویارک آ رہے ہیں۔ تمام بھارتی شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ کسان کا جھنڈا اپنی گاڑی پر لگائیں اور نو فارمر نو فوڈ بینر کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: او آئی سی کا مطالبہ، بھارت جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ واپس لے

ٹکیت نے کہا کہ 10 ماہ سے دارالحکومت دہلی کے سرحدوں علاقوں پر کسان احتجاج کررہے ہیں۔ تحریک کے دوران 750 سے زائد کسانوں کی موت ہوگئی، اس کے باوجود بھارتی حکومت کسانوں کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار نہیں ہے۔ انہوں نے بھارتی شہریوں سے امریکہ میں بھی کسانوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.