نئی دہلی: اپوزیشن جماعتوں کے 12 اراکین پارلیمان کی معطلی واپسSuspension of Rajya Sabha Members لینے کے معاملہ پر راجیہ سبھا کے چیرمین ایم ونکیا نائیڈو Rajya Sabha Chairman M Venkaiah Naidu کی اپوزیشن کے لیڈروں کے ساتھ بات چیت شروع ہونے کے بعد ایوان کی کارروائی اگلے ہفتہ ٹھیک طریقہ سے چلنے کی امید ہے۔
راجیہ سبھا سکریٹریٹ کے ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے آخری دو دنوں میں ایوان میں تقریباً معمول کے مطابق کام کاج شروع ہوا. ڈیم سیفٹی ایکٹ 2021منظور کیا گیا اورج تقریباً 22 مہینے کے بعد غیرسرکاری بل پر مقررہ وقت میں بحث کی گئی۔ سرمائی اجلاس کے پہلے ہفتہ کے آخری دن غیر سرکاری قانونی کام کاج کے تحت 22پرائیویٹ بل پیش کئے گئے۔ اس کے علاوہ آئین کی تمہید میں ترمیم سے متعلق ایک پرائیویٹ بل چیرمین خور خوض کے لئے رکھ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : Suspension of PMs : 'راجیہ سبھا اراکین کی معطلی غیر جمہوری نہیں'
گزشتہ ہفتہ کے دوران راجیہ سبھا میں 49.70فیصد کام ہوا۔ حالانکہ جمعہ کو یہ 100فیصد اور جمعرات کو 95فیصد رہا۔
مسٹر نائیڈو نے 12اراکین کی معطلی واپس لینے کے معاملہ پر جمعہ کو اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں کے ساتھ غور و خوض کیا تھا۔ مسٹر نائیڈو نے کہاکہ تھا کہ ایوان میں تعطل ختم کرنے کے لئے فریق اقتدار اور اپوزیشن دونوں کو مل کر کام کرنا چاہئے اور اسے دور کرنے کے اقدامات تلاش کئے جانے چاہئیں۔