راجیہ سبھا نے یو اے پی اے بل کو آج 42 کے مقابلے 147 ووٹز سے پاس کر دیا۔
اس سے پہلے حزب اختلاف کے اراکین نے اس بل کو عام آدمی کی آزادی کے خلاف بتاتے ہوئے اسے تفصیلی جائزے کے لیے سلیکٹ کمیٹی کے پاس بھیجنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن ایوان نے اس مطالبہ کو 85 کے مقابلے 104 ووٹز سے خارج کر دیا۔
اس متنازع بل کے منظور ہوجانے سے کسی بھی شخص کو 'دہشت گرد' قرار دینے کا حکومت کو اختیار حاصل رہے گا۔
راجیہ سبھا میں بل کو پیش کرنے سے پہلے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپوزیشن کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات پر صفائی پیش کرنے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ 'بل کا مقصد صرف دہشت گردی سے لڑنا ہے اس کے علاوہ حکومت کا اور کوئی ارادہ نہیں ہے۔ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے۔'
واضح رہے کہ اس بل کو لوک سبھا میں پہلے ہی منظور کر دیا ہے۔
یو اے پی اے بل پر پارلیمنٹ کی مہر
راجیہ سبھا میں آج غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق ترمیمی بل کو منظوری دے دی گئی۔