ETV Bharat / state

راجناتھ سنگھ کا افتتاحی تقریب سے قبل 'اٹل ٹنل' کا دورہ - اٹل ٹنل افتتاحی تقریب

مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے روہتانگ میں اٹل ٹنل کی افتتاحی تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے جمعہ کے روز دورہ کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی 9.02 کلومیٹر طویل اس اسٹریٹجک اہم ٹنل کا افتتاح سنیچر کو کریں گے۔

rajnath singh
rajnath singh
author img

By

Published : Oct 3, 2020, 4:00 AM IST

وزیر دفاع کے ہمراہ ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ جے رام ٹھاکر اور وزیر مملکت برائے خزانہ و کارپوریٹ امور انوراگ ٹھاکر تھے۔

راجناتھ سنگھ نے ٹویٹ کیا کہ 'سنیچر کو ہونے والی افتتاحی تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے 'اٹل ٹنل، روہتانگ کا دورہ کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی سرنگ کو ملک کے لئے وقف کریں گے۔ 9.02 کلومیٹر طویل 'انجینئرنگ مارویل' منالی کو لاہول اسپتی وادی سے مربوط کرے گی۔'

سنگھ جو ہماچل پردیش کے دو روزہ دورے پر ہیں، نے منالی میں ڈی آر ڈی او کی ایس اے ایس ای کا بھی دورہ کیا۔

  • Visited the ‘Atal Tunnel, Rohtang’ to review the preparations for the inaugural ceremony to be held tomorrow.

    PM Shri @narendramodi will dedicate the Tunnel to the nation. This 9.02 Km long ‘Engineering Marvel’ will connect Manali to Lahaul-Spiti valley throughout the year. pic.twitter.com/fvwGcckzxB

    — Rajnath Singh (@rajnathsingh) October 2, 2020 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اٹل سرنگ، ہمالیہ کے پیر پنجال رینج میں ایم ایس ایل سے 3000 میٹر (10000 فٹ) کی اونچائی پر انتہائی جدید خصوصیات کے ساتھ تعمیر کی گئی ہے۔

اس سے منالی اور لیہہ کے درمیان سڑک کے فاصلے کو 46 کلومیٹر اور وقت کو تقریباً 4 تا 5 گھنٹوں تک کم کیا جا سکتا ہے۔

سرنگ کا ساؤتھ پورٹل (ایس پی) منالی سے 2560 کلومیٹر کے فاصلے پر 3060 میٹر اونچائی پر واقع ہے جب کہ سرنگ کا شمالی پورٹل (این پی) وادی لاہول میں گاؤں ٹیلنگ، سیسو کے قریب 3071 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔

راجناتھ سنگھ کا افتتاحی تقریب سے قبل 'اٹل ٹنل' کا دورہ

یہ آٹھ میٹر کا روڈ وے اور 5.525 میٹر کے اوور ہیڈ کلیئرنس کے ساتھ 'ہارس شو شیپ' کی سنگل ٹیوب ڈبل لین سرنگ ہے۔

اس سرنگ کو روزانہ 3000 کاروں کی ٹریفک اور ایک دن میں زیادہ سے زیادہ 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ 1500 ٹرکوں کی آمدورفت کو دیکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔

روہتانگ پاس کے نیچے اسٹریٹجک سرنگ تعمیر کرنے کا فیصلہ 3 جون 2000 کو لیا گیا تھا، جب آنجہانی اٹل بہاری واجپئی وزیر اعظم تھے۔ سرنگ کے جنوبی پورٹل تک ایکسیس روڈ کا سنگ بنیاد 26 مئی 2002 کو رکھا گیا تھا۔

مرکزی کابینہ نے 2019 میں سابقہ وزیر اعظم کی طرف سے ملک کے لیے انجام دی گئی خدمات کے اعزاز میں روہتانگ ٹنل کا نام اٹل سرنگ رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

بارڈر روڈس آرگنائزیشن (بی آر او) نے سرنگ کی تعمیر میں بڑے ارضیاتی، خطے اور موسم کے چیلنجوں پر قابو پالیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.