ETV Bharat / state

ریلوے کے عہدیداروں نے معذور لڑکی کی مدد کی - انسانیت کی مثال

ملک میں جاری کورونا وبا کی وجہ سے بہت سارے لوگ اپنی پریشانیوں میں الجھے ہوئے ہیں ، دوسروں کے لیے سوچنے کا وقت بھی نہیں مل رہا ہے۔ایسے ماحول میں بھی پرانی دہلی ریلوے اسٹیشن پر کام کر رہے ریلوے اہلکاروں نے ایک معذور لڑکی کی مدد کرکے انسانیت کی مثال قائم کی ہے۔

ریلوے کے عہدیداروں نے معذور لڑکی کی مدد کی

author img

By

Published : Jun 3, 2020, 8:14 PM IST

معذور لڑکی دونوں پیروں سے چلنے سے قاصر تھی۔ یہ لڑکی ٹرین سے احمدآباد سے پرانی دہلی اسٹیشن پہنچی تھی۔ اس کے بعد اسے نئی دہلی اسٹیشن سے ٹرین کے ذریعے بھوپال جانا تھا۔ جب ریلوے کے عہدیداروں نے اس لڑکی کو پلیٹ فارم پر دیکھا ، اسٹیشن کے چیف ٹکٹ انسپکٹر وی کے تومر کی ہدایت پر ان کی معاون پرنسپل ٹکٹ انسپکٹر سپنا دتہ اور سولوچنا نے لڑکی کو پلیٹ فارم سے وہیل چیئر پر بٹھایا۔ اور اسے باہر لایا گیا ، جس کے بعد اسے آٹو پر بیٹھا کر بھوپال کی ٹرین پکڑنے کے لیے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کے لئے روانہ کیا گیا۔

ریلوے کے عہدیداروں نے معذور لڑکی کی مدد کی

ریلوے کے عہدیداروں نے بھوپال جانے میں بچی کی مدد کی اور راستے کے لیے کچھ رقم بھی دی۔ جہاں ریلوے کے افسران نے دیویانگ (معذور) بچی کی مدد کی ، وہیں ریلوے پولیس کے اہلکاروں نے بھی اپنی ذمہ داری نبھائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.