ETV Bharat / state

Congress Protest in Parliament پارلیمنٹ میں کانگریس اراکین کا سیاہ کپڑوں میں احتجاج - دہلی اردو نیوز

راہل گاندھی کی رکنیت منسوخ کیے جانے کے خلاف کانگریس مسلسل احتجاج کر رہی ہے۔ وہیں آج کانگریس کے اراکین پارلیمان سیاہ لباس پہن کر پارلیمنٹ پہنچے۔ Parliament Adjourned Amid Congress Black Protest

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 27, 2023, 12:11 PM IST

Updated : Mar 27, 2023, 12:43 PM IST

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی رکنیت منسوخ کیے جانے کے خلاف پیر کو کانگریس پارٹی کی جانب سے ملک گیر احتجاج کیا جارہا ہے۔ راہل گاندھی کی رکنیت کو لے کر دونوں ایوانوں میں اپوزیشن کی طرف سے زبردست ہنگامہ آرائی کے بعد کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ راجیہ سبھا کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک جبکہ لوک سبھا کی کارروائی 4 بجے تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

  • Within minutes of the commencement of proceedings of both Houses, Rajya Sabha adjourned till 2 pm and Lok Sabha till 4 pm today, amid Opposition MPs' protest. They were sloganeering over Adani Group issue and Rahul Gandhi's disqualification. pic.twitter.com/7Jh1QfuHVK

    — ANI (@ANI) March 27, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

راہل گاندھی اور اڈانی کے معاملے پر اپوزیشن پارٹی کے اراکین پارلیمان نے سیاہ کپڑے پہن کر پارلیمنٹ میں گاندھی مجسمہ کے قریب زبردست احتجاج کیا۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور یو پی اے کی چیئرپرسن سونیا گاندھی بھی احتجاج میں شامل ہوئی ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اجلاس کی حکمت عملی کے حوالے سے سینئر وزراء سے ملاقات کی۔ اس میٹنگ میں امت شاہ، انوراگ ٹھاکر، دھرمیندر پردھان، گڈکری، نرملا سیتارامن، پیوش گوئل سمیت کئی سینئر وزراء موجود تھے۔

  • Delhi | Congress MPs meeting at the CPP office in Parliament. UPA chairperson Sonia Gandhi, party chief and Rajya Sabha LoP Mallikarjun Kharge and others present at the meeting. pic.twitter.com/7BgPtqIUQc

بتا دیں کہ راہل گاندھی کو نااہل قرار دیئے جانے کے بعد ہفتہ کو سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی گئی ہے۔ اس عرضی میں مجرمانہ معاملے میں سزا پانے کے بعد رکن اسمبلی یا رکن پارلیمان کو نااہل قرار دینے کی دفعات کو چیلنج کیا گیا ہے۔ اس درخواست میں عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کے سیکشن 8(3) کے آئینی جواز کو چیلنج کیا گیا ہے۔ یہ درخواست ایڈوکیٹ مرلیدھرن نے دائر کی ہے۔

  • #WATCH | Delhi: Opposition MPs protest near Gandhi statue in Parliament, wearing black attire, over Adani Group issue.

    Congress president-Rajya Sabha LoP Mallikarjun Kharge and UPA chairperson Sonia Gandhi also join the protest. pic.twitter.com/JSYM8luVQt

گزشتہ روز کانگریس نے راہل گاندھی کی رکنیت کو لے کر ملک گیر سنکلپ ستیہ گرہ کیا۔ اس دوران دہلی پولیس نے کانگریس لیڈروں کو راج گھاٹ پر ستیہ گرہ کرنے کی اجازت نہیں دی۔ اس ستیہ گرہ میں کھڑکے اور پرینکا گاندھی سمیت تمام بڑے لیڈران نے حصہ لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : Rahul Gandhi's Disqualification منیش تیواری نے راہل کی نااہلی کے خلاف التوا کا نوٹس پیش کیا

یاد رہے کہ وائناڈ سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کو گجرات کی ایک عدالت نے 'مودی سرنیم' ہتک عزت کیس میں مجرم قرار دیا ہے۔ جس کے بعد راہل گاندھی کو دو سال کی سزا سنائی گئی۔ بتا دیں کہ کرناٹک میں ایک ریلی کے دوران راہل گاندھی نے مودی سرنیم کو لے کر بیان دیا تھا جس کے بعد بی جے پی ایم ایل اے پرنیش مودی نے راہل گاندھی کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔

Last Updated : Mar 27, 2023, 12:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.