وائناڈ کے رکن پارلیمان اور کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج کہا کہ حکومت نے ایک سے ایک خیالی پلا ؤ بنائے جن میں سے صرف ایک ہی سچ ثابت ہوا۔
انہوں نے ٹوئٹ کیا ’’کورونا دور میں بی جے پی حکومت نے ایک سے ایک خیالی پلاؤ پکائے:
مندرجہ ذیل جملے اور سلوگن بنائے اور جھوٹ پر جھوٹ بولتے چلے گئے۔
▪️ '21 دن میں کورونا کو ہرائیں گے'
▪️ ' آروگیہ سیتو ایپ حفاظت کرے گا'
▪️ ' 20 لاکھ کروڑ کا پیکیج'
▪️ خود انحصار( آتم نربھر) بنو
▪️ سرحد میں کوئی داخل نہیں ہوا
▪️ حالات کنٹرول میں ہیں
لیکن ایک حقیقت یہ بھی تھی:
’’آفات میں مواقع۔‘‘ ہیش ٹیگ پی ایم کیئرز‘‘۔