ETV Bharat / state

Rahul Gandhi on Haryana Nuh Violence نوح واقعہ پر راہل گاندھی کا رد عمل، کہا کہ بی جے پی نے نفرت کا مٹی کا تیل پھیلایا - بی جے پی نے نفرت کا مٹی کا تیل پھیلایا

راہل گاندھی نے ہریانہ کے نوح میں پیش آئے واقعہ کو لے کر بی جے پی کو نشانہ بنایا ہے۔ راہل نے کہا کہ بی جے پی نے پورے ملک میں نفرت کا مٹی کا تیل پھیلا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس آگ کو بجھانا ہے تو یہ محبت سے ہی ممکن ہے۔

راہل گاندھی
راہل گاندھی
author img

By

Published : Aug 1, 2023, 10:05 PM IST

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے منگل کو الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کے ساتھ کھڑی طاقتوں نے ملک بھر میں نفرت کا مٹی کا تیل پھیلا دیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں لگی آگ کو صرف محبت ہی بجھ سکتی ہے۔

راہول گاندھی نے ہریانہ کے کچھ علاقوں میں پرتشدد جھڑپوں اور ریلوے پروٹیکشن فورس (RPF) کانسٹیبل کے ہاتھوں چار لوگوں کی ہلاکت کے پس منظر میں بی جے پی کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، ''بی جے پی، میڈیا اور ان کے ساتھ کھڑی قوتوں نے پورے ملک میں نفرت کا مٹی کا تیل پھیلا دیا ہے۔ ملک میں صرف محبت ہی اس آگ کو بجھا سکتی ہے۔"

پیر کی اولین ساعتوں میں مہاراشٹر کے پالگھر ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک RPF کانسٹیبل نے اپنے سینئر ساتھی اور جے پور-ممبئی سنٹرل ایکسپریس ٹرین میں سوار تین دیگر مسافروں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ دوسری جانب ہریانہ کے نوح اور کچھ دیگر علاقوں میں پیر کو ہونے والے تشدد میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

تاہم، ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے نوح تشدد کو ایک بڑی سازش کا حصہ قرار دیا۔ انہوں نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ریاست کے وزیر داخلہ انل وج اور سینئر حکام کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی۔ پولیس کے مطابق جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب کچھ نوجوانوں نے نوح کے کھیڈلا موڑ کے قریب وشو ہندو پریشد کی 'برج منڈل جلابھشیک یاترا' کو روکا اور پتھراؤ شروع کردیا۔ اس دوران پولیس کی کچھ گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تشدد کسی بڑی سازش کا حصہ لگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'نوح میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے، واقعہ کے سامنے آتے ہی اعلیٰ پولیس افسران اور انتظامیہ کو فوری طور پر بھیج دیا گیا، ہر سال ایک سماجی یاترا نکلتی ہے جس پر کچھ لوگوں نے حملہ کیا، پولیس کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ "

یہ بھی پڑھیں: ہریانہ میں فرقہ وارانہ تشدد میں اب تک پانچ افراد ہلاک، ستّر گرفتار

"گاڑیوں کو نذر آتش کیا گیا اور کچھ جگہوں پر آتش زنی کے واقعات پیش آئے۔ اس وقت نوح سمیت ہر جگہ حالات معمول پر ہیں۔'' انہوں نے کہا کہ بہت سی ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر 70 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ریاست میں کشیدگی کے ماحول کو دیکھتے ہوئے نوح اور گروگرام، فرید آباد، پلوال اور ریواڑی اضلاع میں لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی لگا دی گئی۔ اس کے ساتھ ہی نوح اور فرید آباد میں بدھ تک موبائل انٹرنیٹ خدمات بھی بند کر دی گئی ہیں۔ حکام نے اگلے احکامات تک سوہنا، پٹودی اور مانیسر میں انٹرنیٹ بھی معطل کر دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.