نئی دہلی: کانگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی نے جمعرات کو منی پور تشدد معاملہ پر وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھایا اور متاثرہ ریاست میں امن بحال کرنے میں ناکامی پر مرکزی حکومت پر تنقید کی۔ انہوں نے ریاست میں تازہ تشدد میں نو افراد کی ہلاکت کے بعد پی ایم مودی پر بھارت میں امن کو ناکام بنانے کا الزام لگایا۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ بی جے پی کی نفرت کی سیاست نے 40 دنوں سے منی پور کو جلا دیا ہے، جس میں سو سے زیادہ لوگ مارے گئے ہیں۔ وزیر اعظم بھارت میں امن کو بحال کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں اور مکمل طور پر خاموش ہیں۔ تشدد کے اس چکر کو ختم کرنے اور امن کی بحالی کے لیے ایک آل پارٹی وفد کو ریاست میں بھیجا جانا چاہیے۔ آئیے اس نفرت کے بازار کو بند کریں اور منی پور کے ہر دل میں محبت کی دُکان کھولیں۔
-
BJP’s politics of hatred has burnt Manipur for over 40 days leaving more than a hundred people dead.
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) June 15, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
The PM has failed India and is completely silent.
An all-party delegation must be sent to the state to end this cycle of violence & restore peace.
Let’s shut this ‘Nafrat ka…
">BJP’s politics of hatred has burnt Manipur for over 40 days leaving more than a hundred people dead.
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) June 15, 2023
The PM has failed India and is completely silent.
An all-party delegation must be sent to the state to end this cycle of violence & restore peace.
Let’s shut this ‘Nafrat ka…BJP’s politics of hatred has burnt Manipur for over 40 days leaving more than a hundred people dead.
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) June 15, 2023
The PM has failed India and is completely silent.
An all-party delegation must be sent to the state to end this cycle of violence & restore peace.
Let’s shut this ‘Nafrat ka…
واضح رہے کہ منی پور میں بدھ کو تازہ تشدد میں نو افراد ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہو گئے۔ ریاست میں گزشتہ ماہ سے نسلی تشدد دیکھا گیا ہے۔ وہیں پرینکا گاندھی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ منی پور کی صورت حال بہت پریشان کن ہے اور یہ دیکھ کر بہت مایوسی ہوئی ہے کہ مرکزی حکومت منی پور کے لوگوں کی حفاظت اور امن کی بحالی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات نہیں کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں:۔ Shah Meets Manipur Governor امیت شاہ نے منی پور کی گورنر سے ملاقات کی
منی پور حکومت نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر ریاست میں انٹرنیٹ پر پابندی کو 15 جون تک بڑھا دیا ہے۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے 29 مئی سے چار دن کے لیے منی پور کا دورہ کیا اور ریاست میں امن بحال کرنے کے سلسلے میں اقدامات کا اعلان کیا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ این بیرن سنگھ، مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین، سول سوسائٹی، خواتین اور قبائلی گروپس اور سینئر عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔ شاہ نے اعلان کیا تھا کہ ریاست میں ایک امن کمیٹی قائم کی جائے گی۔