ETV Bharat / state

Delhi Rape-Murder Case: متاثرہ کے اہل خانہ سے راہل گاندھی کی ملاقات - لوگوں نے راہل گاندھی کی مخالفت بھی کی

راہل گاندھی نے آج دہلی کے پرانے نانگل علاقے میں جنسی زیادتی کی شکار لڑکی کے اہل کانہ سے ملاقات کی۔ تاہم یہاں انہیں لوگوں کی مخالفت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

جنسی زیادتی، قتل: متاثرہ کے اہل خانہ سے ملے راہل گاندھی

author img

By

Published : Aug 4, 2021, 12:51 PM IST

کانگریس کے رہنما راہل گاندھی بدھ کی صبح دہلی کے پرانے نانگل علاقے میں جنسی زیادتی کی شکار 9 سالہ بچی کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور متاثرہ کے اہل خانہ کو تسلی دینے کے ساتھ ہی تعذیت پیش کی۔ اس دوران کچھ لوگوں نے راہل گاندھی کی مخالفت بھی کی۔

متاثرہ خاندان سے ملنے کے بعد کانگریس کے سابق صدر راہل نے کہا کہ 'میں نے متاثرہ خاندان سے بات کی اور وہ صرف انصاف مانگ رہے ہیں۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انہیں انصاف نہیں مل رہا ہے۔ اس لیے انہیں مکمل مدد دی جانی چاہیے۔''

راہل گاندھی نے کہا کہ جب تک متاثرہ خاندان کو انصاف نہیں ملتا، راہل گاندھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

اس دوران جب راہل گاندھی متاثرہ خاندان سے ملنے پہنچے تو وہاں موجود ہجوم کو دیکھ کر وہ گاڑی میں بیٹھ گئے اور متوفیہ کی ماں سے بات کرنے لگے۔

اس درمیان مقامی لوگوں نے سوال اٹھایا کہ وہ جو بھی گفتگو کررہے ہیں وہ سب کے سامنے کریں۔ لوگوں نے مقامی کانگریس کونسلر کے کام کرنے کے انداز پر بھی سوالات اٹھایا اور ان کے خلاف نعرے بھی لگائے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ دہلی کے نانگل شمشان گھاٹ کے قریب رہنے والی ایک نابالغ لڑکی اتوار کی شام گھر سے پانی لانے کی بات کہہ کر باہر گئی تھی، لیکن کچھ دیر بعد اس کی لاش واٹر کولر کے پاس پڑی ملی۔ معاملے میں، رشتہ داروں نے شمشان گھاٹ کے پجاری پر جنسی زیادتی اور قتل کا الزام لگایا ہے۔

پولیس نے اس معاملے میں پجاری سمیت چار ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ لواحقین نے الزام لگایا تھا کہ ان کی رضامندی کے بغیر لاش کی تدفین کی گئی۔ بیٹی کے جسم پر جلنے کے نشانات تھے جو کہ کرنٹ لگنے سے نہیں آتے۔ اس واردات کے خلاف مقامی لوگوں نے احتجاج بھی کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.