کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی نے دہلی کی سڑکوں پر گھومتے ہوئے ٹیکسی ڈرائیورز سے بات کی تاکہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نافذ کئے گئے لاک ڈاون کے دوران ہو رہی پریشانیوں سے واقفیت حاصل کی جاسکے۔
اس دوران ایک ٹیکسی ڈرائیور نے ویاناڈ سے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کو بتایا کہ ’وہ اوبر میں ملازم ہیں جبکہ اوبر نے اخراجات کو کرنے کے لیے افرادی قوت کو 35 فیصد تک گھٹادیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق بہت سارے ٹیکسی ڈرائیورس اپنے مستقبل کو لیکر کافی پریشان نظر آئے کیونکہ انہیں ملازمت سے محرومی کا ڈر ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جاری لاک ڈاون کی وجہ سے آٹو موبائیل کمپنیز شدید متاثر ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ کل راہل گاندھی نے مائگرینٹ مزدوروں کے ساتھ بات چیت کا ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے ان سے پریشان نہ ہونے کی اپیل کی اور کہا کہ کانگریس کی جانب سے ان کے گھروں تک پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
قبل ازیں 16 مئی کو راہل گاندھی نے دہلی کی سڑکوں مہاجر مزدوروں سے ملاقات کی تھی اور ان کا حال دریافت کیا تھا۔