ETV Bharat / state

رفائل معاملے میں نظر ثانی کی عرضیاں سپریم کورٹ میں مسترد - جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس کے ایم جوزف کی بنچ ن

سپریم کورٹ نے رفائل لڑاکا طیارے سودے کے معاملے میں اپنے فیصلے پر نظر ثانی سے جمعرات کو انکار کر دیا۔

رفائل معاملے
author img

By

Published : Nov 14, 2019, 12:57 PM IST

Updated : Nov 14, 2019, 3:40 PM IST

چیف جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس کے ایم جوزف کی بنچ نے مرکزی حکومت کو کلین چٹ دینے کے اپنے فیصلہ کے خلاف دائر تمام نظر ثانی عرضیاں مسترد کر دیں۔

قابل غور ہے کہ عدالت عظمی نے گزشتہ سال 14 دسمبر کو اپنا فیصلہ سنایا تھا اور معاہدہ کی آزادانہ تحقیقات کرانے کے مطالبہ کو مسترد کردیا تھا۔

سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا اور ارون شوری اور جانے مانے وکیل پرشانت بھوشن سمیت کچھ دیگر نے فیصلہ پر نظر ثانی کے لئے عرضیاں دائر کی تھی۔

اسی سے منسلک ایک اور معاملہ میں بنچ نے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے خلاف توہین عدالت کا معاملہ ختم کر دیا۔

بنچ نے سیاسی طور پر حساس ان نظر ثانی درخواستوں پر 10 مئی کو سماعت مکمل کی تھی اور فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔

بنچ کی جانب سے جسٹس کول نے فیصلہ پڑھا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Nov 14, 2019, 3:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.