کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے زرعی بلوں پر مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ 'حکومت کسانوں کو معاشی طور پر کمزور کرکے اپنے قریبی اور امیر دوستوں کی ترقی کے لیے کام کر رہی ہے۔
راہل گاندھی نے منگل کے روز اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ 'سنہ 2014- کسانوں کو سوامی ناتھن کمیشن والا ایم ایس پی مودی جی کا انتخابی وعدہ'۔
سنہ 2015- مودی حکومت نے عدالت کو بتایا کہ ان سے یہ نہیں ہو پائے گا۔
سنہ 2020- سیاہ کسان قانون منظور۔
راہل گاندھی نے اپنے ٹویٹر پر شاعرانہ انداز میں لکھا ہے کہ:
مودی جی کے ارادے صاف
زرعی مخالف بل نیا پریاس
کسانوں کو کر کے جڑ سے صاف
پونجی پتی 'متروں' کا خوب وکاس