ETV Bharat / state

' خلیجی ممالک میں پھنسے بھارتی شہریوں کو ملک واپس لایا جائے' - کوروناوائرس

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ خلیجی ممالک میں کورونا وائرس کی وجہ سے کام کاج ٹھپ ہو گیا ہے اور وہاں پھنسے ہوئے ہزاروں ہندوستانی سنگین بحران میں ہیں لہذا خصوصی طیارے بھیج کر ان لوگوں کو واپس لانا چاہئے ۔

' خلیجی ممالک میں پھنسے بھارتی شہریوں کو ملک واپیس لایا جائے'

author img

By

Published : Apr 15, 2020, 1:27 PM IST

Updated : Apr 15, 2020, 1:40 PM IST

گاندھی نے ٹویٹ کیا’’ كووڈ -19 بحران سے مغربی ایشیا کے ممالک میں کارخانے اور کاروبار بند ہو گیا ہے جس سے وہاں کام کرنے والے ہزاروں ہندوستانی ورکر س گہرے بحران میں ہیں اور پریشان ہو چکے ہیں ۔ یہ لوگ ملک واپس لوٹنا چاہتے ہیں ۔ حکومت کو ہوائی خدمات شروع کر کے کورونا سے بچاؤ کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ان کو واپس لانا چاہئے‘‘ ۔

گزشتہ ہفتے کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے ایک بیان میں سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات وغیرہ مغربی ایشیائی ممالک میں غیر منظم شعبوں میں کام کرنے والے ہندوستانیوں کی حفاظت کے لئے ضروری اقدامات کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا تھا ۔

انهوں تشویش ظاہر کی تھی کہ وہاں کئی شہروں میں مزدور کیمپوں میں رہتے ہیں اور سماجی فاصلے پر بھی عمل نہیں کیا جا رہا ہے جس سے بیماری کے پھیلنے کا امکان ہے اور بحران کی اس گھڑی میں ان کو تحفظ فراہم کرنا ضروری ہے ۔

Last Updated : Apr 15, 2020, 1:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.