قابل اعتبار،جدید اور سنیما کا ایک حیرت انگیز تجربہ سے روبرو کرانے والے دہلی کے ساکیت میں واقع پی وی آر انوپم نے آج ہندوستان کے پہلے ملٹی پلیکس پی وی آر انوپم کی تزئین و آرائش کا اعلان کیا ہے۔
پہلی فلم ،یس باس، یہاں 1997 میں دکھائی گئی تھی، اور اس کے بعد سے پی وی آر انوپم ہندوستانی سینما ثقافت کا جشن منا رہا ہے اور پی وی آر کی میراث کو آگے لے جانے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔
اس موقع پر شاہ رخ کے ہزاروں مداح ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے قرار تھے ۔جیسے ہی شاہ رخ کی انٹری ہوئی آس پاس کا علاقہ شاہ رخ، شاہ رخ کی آواز سے گونج اٹھا۔
شاہ رخ نے بھی ہاتھ اٹھا کر سب کی حوصلہ افزائی کی۔اس دوران انہوں نے دہلی کے حوالے سے اپنے تجربات بیان کیے اور کہا کہ جب بھی میں دہلی آتا ہوں تو سب سے پہلے اپنے والدین کی قبر پر جاکر فاتحہ پڑھتا ہوں اور اس سے مجھے قلبی سکون ملتا ہے۔
یہ میرے یادگار لمحات میں سے ایک ہوتا ہے۔والدین کی یاد مجھے دہلی سے جوڑے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ اسی علاقے میں ہماری اہلیہ گوری رہتی تھیں جس سے بڑا ان علاقوں میں آنا جانا ہوا کرتا تھا۔میں دہلی والا ہوں ۔
پی وی آر لمیٹڈ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر ، مسٹر اجے بجلی نے میڈیا سے مخاطب ہو کر کہا کہ یہ طویل سفر فلمی برادری اور ناظرین کی محبت اور تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ پی وی آر انوپم بہت خاص ہے کیونکہ یہ ہندوستان کا پہلا ملٹی پلیکس ہے اور اس صنعت میں میرے سفر کے آغاز کی علامت ہے۔
شاہ رخ خان کی فلم ،یس باس، اس پی وی آر کی شروعات کی تھی
ایک بہت اچھا احساس ہے۔ میں آج شاہ رخ کی موجودگی پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ ہمیں یقین ہے کہ پی وی آر ہمیشہ لوگوں کے دلوں اور دماغوں میں غالب رہے گا واپس آنے کے بعد بھی ، اسی طرح کی محبت ملتی رہے گی۔ "
پی وی آر لمیٹڈ کے بارے میں
پی وی آر ہندوستان میں فلموں کی نمائش کرنے والی سب سے بڑی اور پریمیم کمپنی ہے۔ 1997 میں اپنے آغاز کے بعد سے ، اس برانڈ نے ملک میں تفریح کے انداز کو نئی شکل دی ہے۔